اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ہم ٹرمپ کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کی درخواست کریں گے : اسپیشل پراسیکیوٹر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-11
in عالمی خبریں
A A
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

واشنگٹن//
ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 49 صفحات پر مشتمل فردِ جرم جمعے کے روز ان سیل (Unseal) کر دی گئی جس کے مطابق سابق صدر کو دیگر الزامات کے علاوہ، نیوکلئیر ہتھیاروں اور فوجی حملوں کے منصوبوں کی دستاویزات سمیت دیگر خفیہ دستاویزات کو غلط طریقے سے رکھنے کے الزامات کا سامناہے، جن میں، جاسوسی ایکٹ کی 31 خلاف ورزیاں بھی شامل ہیں۔
فردِ جرم میں، جس میں تصاویر بھی شامل ہیں، کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتہائی خفیہ دستاویزات کو، جو وہ 2021 میں، وائٹ ہاؤس سے جاتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے تھے، مارا لاگو میں اپنی رہائش گاہ کے باتھ روم، شاور، اپنے بیڈ روم اور سونے کی تہہ سے مزین بال روم میں رکھ دیا تھا اور مبینہ طور پر انہوں نے یہ دستاویزات دو مرتبہ دوسروں کو بھی دکھائیں۔
ٹرمپ پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے فائلیں اپنے پاس رکھنے سے متعلق وفاقی تحقیقات کو بھی روکنے کی کوشش کی۔
امریکہ کے اسپیشل پراسیکیوٹر جیک سمتھ نے فردِ جرم عام کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاوس سے جانے کے بعد امریکی سکیورٹی کے بعض سب سے حساس راز خطرے میں ڈال دیے۔
انہوں نے کہا،” ہمارے قوانین جو ملکی دفاعی معلومات کی حفاظت کرتے ہیں، امریکہ کے تحفظ اور سکیورٹی کے لیے بے حد اہم ہیں۔ اور ان پر لازمی عملدرآمد ہونا چاہئیے۔”اسپیشل پراسیکیوٹر سمتھ نے واضح کیا کہ ٹرمپ کی سابق صدر اور موجودہ صدارتی امیدوار کی حیثیت انہیں کوئی خصوصی حق نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا، "ہمارے ملک میں ایک ہی طرح کے قوانین ہیں جن کا اطلاق سب پر ہوتا ہے۔”
سابق امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف فردِ جرم عائد ہو نے پر ڈیموکریٹس کے علاوہ ان کی ریپبلکن پارٹی کے ارکان نے بھی اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
امریکی سینٹ میں اکثریتی لیڈر ڈیموکریٹک سینیٹر چک شمر اور ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹک لیڈر حکیم جیفری نے جمعے کو ٹرمپ کے حامیوں اور ناقدین پر زور دیا کہ وہ ان کے کیس کو ” عدالت میں پر امن طریقے سے چلنے دیں۔” اور یہ کہ کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ہے۔
امریکی نیوز چینل فاکس نیوز نے، امریکی ایوانِ نمائندگان کے ریپبلکن سپیکر کیون میکارتھی کا ایک ٹویٹ نشر کیا جس میں انہوں نے کہا، ” جو الزامات عائد کیے جا رہے ہیں یہ ہمارے ملک کو درہم برہم کر دیں گے کیونکہ یہ معاملہ سب کے لیے انصاف تک جائے گا جو کہ آج ہوتا نظر نہیں آرہا۔ اور ہم اس پر خاموش نہیں رہیں گے۔”
اس سے پہلے صدر بائیڈن سے سوال کیا گیا تھا کہ آیا انہوں نے ٹرمپ کے خلاف فردِ جرم کے فوراً بعد امریکی اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ سے کوئی بات کی تو انہوں نے کہا،” میں نے ان سے کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی میں کروں گا۔”
ڈیری، نیو ہیمپشرمیں ان کی صدراتی مہم کے دوران ٹرمپ کے دور کے نائب صدر مائیک پنس نے نامہ نگار کے اس سوال کے جواب میں کہ آیا ٹرمپ کو اپنی صدارتی مہم ختم کر دینی چاہئیے، کہا کہ نہیں۔
مائیک پنس نے جو خود بھی 2024 کے لیے صدارتی امیدوار ہیں، مزید کہا، ” ابھی ایسا کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔ امریکہ میں کوئی بھی شخص جرم ثابت ہونے سے پہلے بے گناہ تصور ہوتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ سابق صدر کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔”
سابق امریکی صدر منگل کو میامی، فلوریڈا کی ایک عدالت میں پیش ہوں گے، جس کی امریکی سیکرٹ سروس تیاری کر رہی ہے۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے سابق صدر ہیں، جنہیں وفاقی حکومت کی طرف سےایسے الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ٹرمپ پر دیگر الزامات کے ساتھ ایک الزام یہ بھی ہے کہ انہوں نے ان قوانین کی خلاف ورزی کی، جس کے تحت ‘قومی سلامتی سے متعلق معلومات’ کو غیر قانونی طور پر اپنی تحویل میں رکھنا جرم ہے۔ اس کیس میں دس سال کی سزا ہو سکتی ہے۔
یہ دوسرا موقع ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر کرمنل چارجز عائد کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل نیویارک کی ریاستی عدالت میں ٹرمپ پر 2016 میں خفیہ رقوم کی ادائیگیوں سے متعلق جھوٹے کاروباری ریکارڈ کے متعلق فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

محمود عباس کا اگلے ہفتے چین کا سرکاری دورہ

Next Post

بورس جانسن پارلیمنٹ رکنیت سے مستعفی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شمالی کوریا دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دے گا: کم جونگ ان
عالمی خبریں

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

2025-05-10
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

2025-05-10
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
عالمی خبریں

کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد

2025-05-10
راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری
عالمی خبریں

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر شدید فضائی حملے۔ شہریوں میں خوف و ہراس

2025-05-10
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
Next Post
اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد برطانوی وزیراعظم کا پہلا بیان سامنے آگیا

بورس جانسن پارلیمنٹ رکنیت سے مستعفی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.