ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

لبنان میں قید میرے بھائی ھانبیال کی صحت انتہائی خراب ہے: سیف قذافی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-11
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

طرابلس//
لیبیا کے سابق صدر مرحوم کرنل معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی نے کہا ہے کہ بھوک ہڑتال شروع کرنے کے بعد ان کے بھائی ھانبیال کی صحت کی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے۔ وہ کئی بیماریوں کا شکار ہیں اور انہیں دیکھ بھال کی اشد ضرورت ہے۔ ھانبیال نے احتجاجا دوائی لینا بھی چھوڑ دی ہے۔ یاد رہے ھانبیال کئی سال سے لبنان میں نظر بند ہیں اور کچھ روز قبل انہوں نے بھوک ہڑتال شروع کر دی تھی۔
سیف قذافی نے آج ہفتہ کے روز ایک پریس بیان میں مزید کہا ان کے بھائی کی حراست غیر قانونی اور غیر انسانی ہے۔ خاص طور پر اس صورت میں جب انہیں بغیر کسی مقدمے حراست میں رکھا گیا ہے۔
یہ بات بھی حیران کن تھی کہ ان پر لبنانی عالم امام موسیٰ الصدر کی جگہ سے متعلق معلومات کو چھپانے کا الزام لگایا گیا تھا حالانکہ الصدر کی گمشدگی کے وقت ان کی عمر صرف ایک سال تھی۔ ھنبیال نے اپنی گرفتاری کے خلاف 3 جون کو بھوک ہڑتال شروع کر دی تھی اور اب ان کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔
ان کے وکیل پال رومنز نے ’’العربیہ‘‘سے رابطے میں بتایا کہ ھانبیال قذافی کو بھوک ہڑتال سے قبل ہی پیٹ میں درد اور نقل و حرکت میں دشواری کا سامنا تھا۔
ھانبیال نے ایک لبنانی خاتون سے شادی کی تھی اور انہیں 2015 میں لبنانی عسکریت پسندوں نے شام سے اغوا کیا تھا جہاں وہ ایک سیاسی پناہ گزین کے طور پر مقیم تھے۔ ان سے مشہور شیعہ عالم کی قسمت کے بارے میں معلومات کا مطالبہ کیا کیا گیا تھا۔ یہ عالم لیبیا میں 1978 میں یعنی 45 سال پہلے لاپتہ ہوئے تھے۔
عالم موسی الصدر کے اہل خانہ کا خیال ہے کہ وہ لیبیا کی کسی جیل میں اب بھی زندہ ہو سکتے ہیں حالانکہ زیادہ تر لبنانیوں کا خیال ہے کہ وہ مر چکے ہیں۔ اگر موسی الصدر اب تک زندہ ہوتے تو ان کی عمر 94 سال ہوتی۔
لبنانی عدلیہ نے لیبیا کے اس قیدی ھانبیال پر "امام موسی الصدر اور ان کے دو ساتھیوں، شیخ محمد یعقوب اور صحافی عباس بدر الدین کے متعلق معلومات چھپانے کا الزام لگایا ہے۔ لیبیا کے متعدد فریقوں کی جانب سے ھانبیال کی رہائی کے لیے مداخلت کی کوششوں کے باوجود قذافی کے بیٹے کا معاملے کا ابھی تک عدالتی تصفیہ نہیں کیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پرینکا مدھیہ پردیش میں کانگریس کی مہم شروع کریں گی

Next Post

کناڈا میں مزید 10 جنگلات میں آتشزدگی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
ایران جنگ سے عالمی بحری اور فضائی کارگو سپلائی چین متاثر
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی جنگ میں ایران اور عمان آمنے سامنے

2026-07-14
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

سپریم لیڈر کو نشانہ بنایا جائے تو ایران کا سخت رد عمل ہوگا: کاظم غریب آبادی

2026-07-14
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے 2 طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے قریب تعینات کر دیے

2026-07-12
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا

2026-07-12
Next Post
منجکوٹ علاقے میں آتشزدگی، قریب ڈیڑھ درجن مویشی ہلاک

کناڈا میں مزید 10 جنگلات میں آتشزدگی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.