ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

‘حکمرانی سے حکمران اور گڈ گورننس سے شخصیت بنتی ہے ‘: نقوی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-11
in قومی خبریں
A A
ہم نے حج کی پوری تیاری کی ہے :نقوی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی//سابق مرکزی کابینہ وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر مختار عباس نقوی نے ہفتہ کو کہا کہ ‘گورننس سے حکمران اور گڈ گورننس سے شخصیت بنتی ہے ‘ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ ثابت کر کے دکھادیا ہے ۔
مسٹر نقوی نے روٹری تنظیم روٹری ڈلہی آئٹس فاؤنڈیشن کے ذریعہ دارالحکومت کے وزیرپور میں قائم کردہ ہنر مندی مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی بائی چانس نہیں بلکہ عزم، محنت اور وابستگی سے آتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ‘غریب ملک کی صف’ سے ‘مضبوط اقتصادی طاقت’ کی پہچان نے ہندوستان کی شان میں اضافہ کیا ہے ۔ مسٹرمودی نے ”پالیسی پیرالسس کی روایت’ کو ریفورم، پرفام، ٹرانسفارم کے نتائج’ سے ختم کیا۔
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ آج ہندوستان دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے ۔ ہندوستان دنیا بھرکے لیے سرمایہ کاری کا بہترین ہب بن گیا ہے اور مینوفیکچرنگ کے ایک بڑے مرکز کے طور پر ابھرا ہے ۔
مسٹر نقوی نے کہا، "سال 2022 میں، ملک نے 770 ارب ڈالر کی ریکارڈ برآمد کی تھی۔ از آف ڈوئنگ بزنس میں 2014 میں 142 ویں نمبر سے اوپر اٹھ کرہندوستان اب 63ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی معیشت 2014 سے پہلے ‘فریجائل فائیو’ میں تھی۔ سال 2014 تک ہندوستان کی معیشت ایسی تھی کہ اس کا شمار فریجائل فائیو یعنی انتہائی نازک پانچ معیشتوں میں تھا اور ہم عالمی درجہ بندی میں 10ویں نمبر پر تھے ۔ لیکن اب صورتحال بدل چکی ہے ۔ مسٹر مودی کی بے مثال گڈ گورننس کی وجہ سے آج ہم دسویں پوزیشن سے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ہندوستان کی معیشت ساڑھے تین ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے ۔ آج ہندوستان دنیا کا دوسرا سب سے بڑا موبائل فون بنانے والا ملک ہے ۔ ٹیکس وصولی کے حوالے سے نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے ۔ اپریل 2023 میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی وصولی 1.87 لاکھ کروڑ روپے رہی، جو اب تک کا ایک ریکارڈ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ روٹری اسکل سنٹر فار ایکسی لینس نوجوانوں کی قابل روزگار ہنر مندی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ مرکزکسٹمر کیئر ایگزیکٹو، ویلڈنگ ٹیکنیشن، سی این سی مشین آپریٹر، ایکویٹی ڈیلر اور مختلف روزگار کے قابل کورس فراہم کرے گا۔
اس موقع پرراجیہ سبھا ایم پی نارائن داس گپتا، وزیر پور ایم ایل اے راجیش گپتا، روٹری ڈسٹرکٹ کے ڈی جی اشوک کنتور، روٹری ڈلہی آئٹس فاؤنڈیشن کی صدر ریما گرگ اور نائب صدر مسٹر سی پی گپتا، پی ایچ ڈی سی سی آئی میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ کمیٹی کے چیئرمین مکیش گپتا اور دیگر معززین موجود تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی اتوار کو پہلی قومی تربیتی کانفرنس کا افتتاح کریں گے

Next Post

مودی حکومت میں ملک پر100 لاکھ کروڑ کا قرض بڑھا: کانگریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس

مودی حکومت میں ملک پر100 لاکھ کروڑ کا قرض بڑھا: کانگریس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.