بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

وقار یونس کا وہ منفرد ریکارڈ جو 33 سال سے قائم ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-09
in کھیل
A A
شاہد آفریدی سے ہاتھ ملا کر بھارتی وزیر پسینے پسینے ہوگیا تھا، وقار یونس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

لاہور// بورے والا ایکسپریس کے نام سے مشہور پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس کا قائم کیا گیا منفرد ریکارڈ 33 سال بعد بھی کوئی نہیں توڑ سکا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ وقار یونس جنہوں نے 90 کی دہائی میں اپنی تیز رفتار بولنگ سے دنیائے کرکٹ میں اپنی دھاک بٹھائی ہوئی ہے۔ بڑے سے بڑا بلے باز ان کا سامنا کرنے سے خوفزدہ رہتا تھا۔ انہوں نے 1990 میں اپنے کیریئر کے آغاز میں وہ ریکارڈ بنایا جو 33 سال گزرنے کے بعد بھی دنیا کا کوئی بالر نہیں توڑ سکا اور شاید ہی یہ ریکارڈ ٹوٹ سکے۔
ون ڈے کرکٹ میں ایک اننگز میں پانچ وکٹ حاصل کرنا بڑی کامیابی مانی جاتی ہے لیکن لگاتار تین ایک روزہ میچوں میں کسی بھی بولر کا پانچ پانچ وکٹیں لینا ناممکن سا لگتا ہے لیکن 1990 میں اسی ناممکن کو وقار یونس نے اپنی برق رفتار بولنگ سے ممکن بنایا۔ انہوں نے نا صرف لگاتار تین میچوں میں 5 پانچ وکٹیں حاصل کیں بلکہ ایک کلینڈر ایئر کے دوران 5 میچوں میں پانچ پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا نمایاں کارنامہ انجام دیا۔
وقار یونس نے 4 نومبر اور 6 نومبر 1990 کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ (5/11 اور 5/16) اور 9 نومبر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ (5/52) میں 5 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان نے یہ تینوں میچ جیتے تھے۔
4 نومبر کو کھیلے گئے میچ میں وقار یونس کی شاندار بولنگ کے سامنے کیوی ٹیم بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم صرف 37.4 اوورز میں 127 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ وقار نے اس وقت نیوزی لینڈ ٹیم کے بڑے ناموں ڈیوڈ وائٹ، مارٹن کرو، کین ردر فورڈ، دیپک پٹیل اور ڈینی موریسن کو پویلین لوٹایا تھا۔ جواب میں سعید انور کے 67 اور رمیز راجہ کے ناٹ آوٹ 50 رنز کی مدد سے پاکستان نے ہدف 29.1 اوورز میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔
اگلا میچ 6 نومبر کو کھیلا گیا تو کچھ تبدیلیوں کے ساتھ نتیجے اور وقار یونس کی کارکردگی کی وجہ سے یہ گزشتہ میچ کا ری پلے رہا۔ اس میچ میں قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی رمیز راجا کی شاندار سنچری اور سلیم ملک کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت مقررہ 40 اوررز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کو پھر وقار یونس کے طوفان کا سامنا تھا جنہوں نے دیپک پٹیل، گرانٹ بریڈ برن، مارک پریسٹ، کرس پرنگل اور ولی واٹسن کو آؤٹ کیا اور نیوزی لینڈ 118 رنز پر ہمت ہار گئی۔
اگلے میچ میں ٹیم بدلی مگر وقار یونس کے تیور نہ بدلے۔ 9 نومبر کو پاکستان کا مدمقابل تھا ویسٹ انڈیز اور یہاں بھی بورے والا ایکسپریس نے کیربیئنز بلے بازوں کو اپنی تیز رفتار بولنگ سے بے بس کردیا اور 5 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا جس میں اس وقت کے نمبر ایک بلے باز برائن لارا کے علاوہ تجربہ کار ڈیسمنڈ ہینز، کپتان رچی رچرڈ سن، گس لوگی اور کارل ہوپر شامل تھے۔
اس سے قبل اسی سال یعنی 1990 میں وقار یونس لگاتار دو ایک روزہ میچوں میں بھی پانچ پانچ وکٹیں حاصل کرچکے تھے۔ یوں انہوں نے ایک کلینڈر ایئر کے دوران پانچ ایک روزہ میچوں میں 5 پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ بھی انجام دیا اور یہ ریکارڈ بھی شاید کوئی کھلاڑی نہ توڑ سکے۔
اس کے علاوہ وقار نے دو مواقع پر لگاتار دو میچوں میں 5-5 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔ 29 اپریل 1990 کو سری لنکا کے خلاف میچ میں انہوں نے 26 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کی تھیں اور یکم مئی 1990 کو نیوزی لینڈ کے خلاف 20 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ جون 2001 میں بھی اپنے کیریئر کے اختتامی سالوں میں انہوں نے اپنی اس کارکردگی کو دہراتے ہوئے مسلسل دو میچوں میں پانچ 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راہل بابا اور جے شنکر کی باتیں

Next Post

سنگاپور اوپن میں ہندوستانی مہم سری کانت کی شکست کے ساتھ ختم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
کھیل

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

2025-05-14
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

2025-05-14
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی خاتون ایک روزہ بلے بازی رینکنگ میں اسمرتی مندھانا نے دوسری پوزیشن حاصل کی

2025-05-14
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

کوہلی کا نام ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں لکھا جائے گا: ریونت

2025-05-14
کرکٹ آسٹریلیا نے سرکاری فنڈنگ کا خیرمقدم کیا
کھیل

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے ٹیم کا اعلان کیا

2025-05-14
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

2025-05-13
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2025-05-13
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

2025-05-13
Next Post
سنگاپور اوپن: سندھو، پرنائے دوسرے راؤنڈ میں، سری کانت باہر

سنگاپور اوپن میں ہندوستانی مہم سری کانت کی شکست کے ساتھ ختم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.