پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

بالاسور ٹرین حادثہ:ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائیگی :پی ایم مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-03
in ٹاپ سٹوری
A A
مودی نے ڈانڈی مارچ کی برسی پرمہاتما گاندھی اوردیگران کو خراج عقیدت پیش کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر/۳جون(ویب ڈیسک)
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اڈیشہ کے بالاسور میں ٹرین حادثے کی جگہ کا دورہ کیا اور کہا کہ ذمہ داروں کو’سخت سزا دی جائے گی‘۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے جنہوں نے اس سانحے میں اپنے خاندان کے افراد کو کھو دیا۔
دو دہائیوں سے زائد عرصے میں ملک کے سب سے مہلک ریل حادثے میں کم از کم 288 افراد ہلاک اور 800 زخمی ہوئے۔
مودی نے کہا ”یہ ایک دردناک واقعہ ہے۔ حکومت زخمیوں کے علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ یہ ایک سنگین واقعہ ہے، ہر زاویے سے تحقیقات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ قصوروار پائے جانے والوں کو سخت سزا دی جائے گی“۔
پی ایم مودی بھونیشور سے تقریباً 170 کلومیٹر شمال میں بالاسور ضلع کے بہناگا بازار اسٹیشن پر واقعہ کی جگہ کے قریب ایئر فورس کے ہیلی کاپٹر میں اترے۔ انہوں نے حادثے میں بچ جانے والوں سے ملنے کےلئے بالاسور ڈسٹرکٹ اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔ وزیر اعظم کو کابینہ کے ساتھیوں، مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو اور وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے ساتھ جگہ کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
وزیر اعظم نے جائے حادثہ پر سے کیبنٹ سیکرٹری اور وزیر صحت سے بات کی۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ زخمیوں اور ان کے اہل خانہ کو ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے۔
مودی نے یہ بھی کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے خاص خیال رکھا جانا چاہیے کہ سوگوار خاندانوں کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے اور متاثرہ افراد کو ان کی ضرورت کی مدد ملتی رہے۔اس سے پہلے آج پی ایم مودی نے حادثے کے سلسلے میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ بلائی تھی۔
بالاسور میں جمعہ کی شام سات بجے ٹرین کی ایک بوگی پٹری سے اترنے کے بعد تین ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں۔
دریں اثنا جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے اڈیشہ ٹرین حادثے پر زبردست دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
این سی لیڈران نے ایک مشترکہ بیان میں ریاستی اور مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ زخمیوں کو بہتر سے بہتر علاج و معالجہ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں اور حادثے میں لقمہ اجل بنے افراد کے پسماندگان کو معقول اور مناسب امداد فراہم کریں۔ انہوں نے حادثے میں ہوئے زخمی افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔
لیڈران نے مطالبہ کیا کہ اس بات کی تحقیقات ضروری ہے کہ اتنا بڑا حادثہ کیسے پیش آیا اور اس کیلئے کون ذمہ داری ہے ۔انہوں نے ریلوے وزارت کے حکام پر بھی زور دیا کہ وہ مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اور کارگر اقدامات اٹھائے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جوائنٹ ڈائکریکٹر اطلاعات کا محکمہ کے امرناتھ یاترا کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ 

Next Post

ہر سوال کا ایک ہی جواب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

ہر سوال کا ایک ہی جواب

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.