ماسکو///
روس کے صدر ولادی میر پوتن نے یورپ میں روایتی مسلح فورسزسمجھوتہCFE فسخ کر دیا ہے۔
پوتن کے منظور کردہ قانون کے مطابق 19 نومبر 1990 میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں طے پانے والا ‘یورپ میں روایتی مسلح فورسزسمجھوتہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔
یہ سمجھوتہ نیٹو اور وارسا پیکٹ کے رکن ممالک کے درمیان طے کیا گیا اور فریقین کے درمیان روایتی مسلح افواج کی حد بندی پر مبنی تھا۔