جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سالانہ میلہ کھیر بھوانی:ٹریفک پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-28
in اہم ترین
A A
۲۶ جنوری کی تقریباتٹریفک کیلئے راہنما ہدایات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر//
وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقہ میں واقع مشہور ماتا کھیر بھوانی مندر میں سالانہ میلہ کھیر بھوانی کی تقریبات کے پیش نظر ٹریفک پولیس رورل کشمیر نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے ۔
بتادیں کہ سالانہ میلہ کھیربھوانی ۲۸مئی یعنی اتوار کے روز منایا جائے گا۔
سینئر سپر انٹنڈنٹ آف پولیس رورل کشمیر رویندر پال سنگھ نے اس سلسلے میں ایک ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا’’ماتا کھیر بھوانی مندر میں شری جیشتا اشٹمی (میلہ کھیر بھوانی) کے جشن کے دوران ٹریفک کی پریشانی سے پاک نقل و حمل کو یقینی بنانے کیلئے تولہ مولہ جانے والی تمام گاڑیاں۲۶سے۲۹مئی تک درجہ ذیل راستے اختیار کریں گی‘‘۔
ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق سری نگر سے آنے والی گاڑیاں پنڈچھ ،بیہامہ،توحید چوک ،دھمبہ کدل ، پولیس لائنز ، تولہ مولہ (ماتا کھیر بھوانی)، سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر جنرل پارکنگ کو اپنائیں گی جبکہ روانگی سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر جنرل پارکنگ بارسو ڈانگر پورہ، تھیرو، دھمبہ کدل، توحید چوکِ‘ یہامہ ، پنڈچھ سری نگر ہوگی۔
سالانہ ‘میلہ کھیر بھوانی’ میں شرکت کرنے کیلئے جمعہ کے روز۴۵سو عقیدت مندوں پر مشتمل قافلہ سخت سیکورٹی بندو بست کے بیچ نگروٹہ سے کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق امسال ملک و بیرون ملک رہائش پذیر۶۰سے۷۰ہزار کشمیری مہاجر پنڈت عقیدت مندوں کی اس سالانہ میلے میں شرکت کی توقع ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس یاترا کیلئے جہاں سیکورٹی کا سخت بندوبست کیا گیا ہے وہیں انتظامیہ نے اس یاترا کیلئے تمام تر انتظامات کئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ تولہ مولہ میں واقع کھیربھوانی کشمیری پنڈتوں کی ایک مقدس جگہ ہے جہاں پر رگنیادیوی جو اِن کی ایک مقدس دیوی ہیں‘کا مندر ہے ۔ کشمیری پنڈتوں کے مطابق رگنیا دیوی صرف کشمیر میں پوجی جاتی ہے ۔ اس مندر میں کشمیری پنڈت ’میلہ کھیر بھوانی‘کے نام سے مشہور تہوار ہر سال مناتے ہیں۔ میلہ کھیر بھوانی کو کشمیری پنڈتوں کا سب سے بڑا اور اہم تہوار مانا جاتا ہے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’لوگوں کا پیا اور محنت کرنے کی طاقت دیتا ہے‘

Next Post

کشمیر میں۲جون تک رک رک کر بارشوں، ژالہ باری کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
ہماچل میں بارش کے حوالے سے الرٹ جاری

کشمیر میں۲جون تک رک رک کر بارشوں، ژالہ باری کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.