جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

روی شاستری:ہندستان کا وہ قد آور کھلاڑی جسے کرکٹ کا قطب مینار کہا جاتا تھا

یوم پیدائش 27مئی پر خصوصی پیشکش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-27
in کھیل
A A
تلک ورما نے کافی پختگی اور تحمل کا مظاہرہ کیا: شاستری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

نئی دہلی// کرکٹ کی دنیا میں روی شاستری ایک ایسا نام ہے جس سے ہندستان کا ہر کرکٹ پریمی بخوبی واقف ہے۔ ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک روی شاستری نے ہندوستانی کرکٹ کے لیے بحیثیت ایک آل راؤنڈر اپنی لازمی خدمات انجام دیں۔
روی شاستری 27 مئی 1962 کو مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں پیدا ہوئے۔ ان کا پورا نام روی شنکر جیادریتھا شاستری ہے۔ ان کے والدین کا تعلق کرناٹک سے تھا۔ والد پیشے سے ڈاکٹر تھے۔جب روی شاستری بہت چھوٹے تھے تو وہ گلی ڈنڈا، فٹ بال اور ہاکی جیسے کھیلوں میں اپنا کافی وقت گزارتے تھے۔لیکن نو عمری سے ہی انہیں کرکٹ میں سب سےزیادہ دلچسپی رہی۔ شاستری نے اسکول کے زمانے سے ہی کرکٹ کھیلنا شروع کی۔ کرکٹ کے جنون کو دیکھتے ہوئے انہیں 9ویں جماعت میں ہی اسکول کی کرکٹ ٹیم میں شامل کر لیا گیاتھا۔ جس میں ان کے کوچ ڈیسائی سر نے کرکٹ سیکھنے میں ان کی بہت مدد کی۔ میٹرک کی تعلیم کے بعد روی شاستری نے آر اے پودار کالج میں داخلہ لیا۔
سال 1977 میں روی شاستری کی قیادت میں ان کی ٹیم نے پہلی بار جائلز شیلڈ ٹرافی جیت کر تاریخ رقم کی۔ روی شاستری کے شاندار کھیل کو دیکھتے ہوئے، صرف 17 سال کی عمر میں، انہیں رانجی ٹرافی کھیلنے کے لیے مہاراشٹر کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔کالج میں داخلہ لینے کے اگلے ہی برس ان کو ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم میں شامل کیا گیا۔ روی شاستری آل راؤنڈر تھے۔جس کالج میں شاستری نے تعلیم حاصل کی اس کرکٹ اکیڈمی نے بہت اچھے کرکٹرز پیدا کیے ۔
روی شاستری ابتدائی دنوں میں بمبئی کے لیے کھیلا کرتے تھے۔وہ ممبئی کے سب سے کم عمر کرکٹر تھے۔ ان کی کپتانی میں بمبئی نے رنجی ٹرافی پر بھی قبضہ کیا۔ شاستری نے گلیمورگن کے لیے کاؤنٹی کرکٹ کے 4 سیزن بھی کھیلے۔انہوں نے بطور کرکٹر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیے 1981 سے 1992 تک ٹیسٹ کرکٹ اور ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کھیلی ہے۔ انہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر میں اسپن بالر اور بلے باز کا اہم کردار ادا کیا ۔ اسی وجہ سے وہ آل راؤنڈر کے طور پر جانے جاتے تھے۔سال 1985 میں روی شاستری کی قیادت میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ سیریز میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچی۔ روی شاستری نے یہاں اپنی قیادت سے سب کو متاثر کیا۔ کرکٹ کی عالمی چیمپئن شپ کے دوران روی شاستری نے گیری سوبرز کے 1 اوور میں 6 چھکے لگائے۔ اسی سال انہیں ’چیمپئن آف چیمپئنز‘ کے خطاب سے نوازا گیا۔
ایک بلے باز کے طور پر روی شاستری اپنے چپاتی شاٹ (پیڈ سے ایک جھٹکا) کے لئے کافی مشہور رہے۔ وہ اس شاٹ کو اتنے دفاعی انداز میں کھیلتے تھے کہ مخالف ٹیم کے گیند بازی کی تمام حکمت عملی ان کے اس شاٹ کےآگے فیل ہوجاتی تھی۔ حالانکہ روی شاستری کو ایک جارحہ بلے باز نہیں کہا جاسکتا لیکن وہ ضرورت کے مطابق اپنی اسٹرائیک ریٹ میں اضافہ کردیتے تھے۔ شاستری کی بلے بازی کی مثال کرکٹ کی دنیا میں شاید ہی مل سکے۔ وہ اتنے اطمینان اور پرسکون انداز میں بلے بازی کرتے تھے کہ حریف ٹیم کے گیند باز ان کو آؤٹ کرنے کے تمام تر حربے استعمال کرلیا کرتے تھے ۔ ایک مرتبہ تو انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 9 گھنٹے 21 منٹ تک مسلسل بلے بازی کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پی وی سندھو ملائیشیا ماسٹرز کے سیمی فائنل میں

Next Post

سپریم کورٹ نے ستیندر جین کی 11 جولائی تک ضمانت دی، میڈیا سے بات کرنے پر پابندی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
کھیل

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

2025-05-08
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

2025-05-08
کھیل

گجرات نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ممبئی کو تین وکٹوں سے شکست دی

2025-05-08
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کا جلوہ برقرار، پاکستان تینوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی کا شکار

2025-05-08
کھیل

ویسٹ انڈیز نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

2025-05-07
کھیل

جسپریت بمراہ کو ان کے نشان سے دور رکھیں: GT کے لیے شین واٹسن کا حتمی چیلنج

2025-05-07
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبمن گل بہت مسابقتی کپتان ہیں: سائی سدھرسن نے جی ٹی کپتان کی تعریف کی

2025-05-07
کھیل

کوہلی: باؤچر نے بچپن میں مجھ پر سب سے زیادہ اثر ڈالا

2025-05-07
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

سپریم کورٹ نے ستیندر جین کی 11 جولائی تک ضمانت دی، میڈیا سے بات کرنے پر پابندی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.