ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ملیشیا ماسٹرز: سری کانت، سندھو اور پرنے دوسرے راؤنڈ میں داخل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-24
in کھیل
A A
سندھو، سری کانت کوریا اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل

کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے

کوالالمپور// کدامبی سری کانت ، ایچ ایس پرنے اور پی وی سندھو نے بدھ کو ملیشیا ماسٹرز میں اپنی مہم کی شاندارشروعات کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں قدم رکھا۔
سری کانت نے فرانس کے ٹوما جونیئر پوپوف کو 37 منٹ تک جاری رہنے والے پہلے مرحلے کے میچ میں آسانی سے 21-12، 21-16 سے شکست دی۔ سندھو کوپہلا گیم آرام سے جیتنے کے بعد تھوڑی جدوجہد کرنی پڑی لیکن وہ ڈنمارک کی لین کرسٹوفرسن کو 21-13، 17-21، 21-18 سے شکست دینے میں کامیاب رہیں۔
پرنے نے چینی تائپے کے چو ٹیئن چن سے پہلا گیم ہارنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے میچ 16-21، 21-14، 21-13 سے مقابلہ جیت لیا۔
اگلے مرحلے میں سری کانت کا مقابلہ اس سال کے انڈیا اوپن کے فاتح تھائی لینڈ کے کنلاوت وٹیڈسرن سے ہوگا۔ سری کانت اور کُنلاوت اس سے قبل تین بار مقابلہ کرچکے ہیں اور تھائی لینڈ کے کھلاڑی نے تینوں بار جیت حاصل کی ہے۔
سندھو کا مقابلہ ٹاپ 16 میں جاپان کی آیا اوہوری سے ہوگا۔ اوہاری کے خلاف سندھو کا یہ 13 واں مقابلہ ہوگا۔ سندھو کا جاپانی شٹلر کے خلاف 100 فیصد جیت کا ریکارڈ ہے۔پرنے کا سامنا جمعرات کو چین کے لی شی فنگ سے ہوگا۔
دریں اثنا، اشمیتا چلیہا، جنہوں نے منگل کو اہم ڈرا میں کوالیفائی کیا تھا اور نوجوان کھلاڑی آکرشی کشیپ پہلے مرحلے میں ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔ اشمیتا کو عالمی نمبر 10 چین کی ہان یو نے 21-17، 21-17 سے شکست دی۔ آکرشی اپنا میچ موجودہ عالمی چیمپئن اکانے یاماگوچی سے 21-17، 21-17 سے ہار گئیں۔
دن کے دیگر میچوں میں، مالویکا بنسوڈ، ایچ ایس پرنے اور لکشیا سین اپنے اپنے پہلے مرحلے کے میچوں کے لیے کورٹ میں اتریں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایشیاء کپ، وہاب ریاض نے بھی ہائبرڈ ماڈل کی حمایت کردی

Next Post

برج بھوشن کھلے عام الٹے سیدھے بیان بازی کررہے ہیں: ساکشی ملک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل
کھیل

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل

2026-10-17
کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے
کھیل

کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے

2026-10-17
حوثی باغیوں کے حملوں کے باوجود ایشیائی کپ مقررہ وقت پر ہوگا: سعودی عرب
کھیل

حوثی باغیوں کے حملوں کے باوجود ایشیائی کپ مقررہ وقت پر ہوگا: سعودی عرب

2026-10-17
کھیل

بنگلورو میں ہندوستان ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ پر بارش کا سایہ

2026-10-17
کھیل

دہلی ڈائنامائٹس نے سپر 6 میں جگہ بنائی

2026-10-17
کھیل

اتراکھنڈ چیلنج کپ انڈر 15 اور 50 پلس فٹ بال چیمپئن شپ 24 اکتوبر سے: وریندر سنگھ راوت

2026-10-17
کھیل

ہندوستان عالمی کھیلوں کی طاقت بننے کے لیے پوری طرح تیار ہے: وزیراعظم مودی

2026-10-17
کھیل

ہندوستان کی واپسی کی کوشش، ویسٹ انڈیز کی نظریں ٹی 20 سیریز جیتنے پر

2026-10-17
Next Post
الزامات سے صاف ہوکر نکلوں گا: برج بھوشن

برج بھوشن کھلے عام الٹے سیدھے بیان بازی کررہے ہیں: ساکشی ملک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.