جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

یہ لٹیرے…

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2022-04-20
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

تحریر:ہارون رشید شاہ
واقعی میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو عملی طور پر ماہ صیام کو لوٹنے والا مہینہ سمجھ کر اس میں لوگوں کو لوٹتے ہیں اور…اور ہم دکانداروں ‘ناجائز منافع خوری کرنے والے دکانداروں کی بات نہیں کررہے ہیں کہ … کہ ان کے بارے میں ہم پہلے ہی بات کر چکے ہیں ۔ یہ وہ لوگ ہیں ‘ جنہیں اگر لٹیرا کہا جائے تو … تو یہ ان کی شان میں کوئی گستاخی نہیںہو گی ۔یہ وہ لٹیرے ہیں جو جانتے ہیں کہ اس ماہ میں لوگ دل کھول کر صدقات اور خیرات کرتے ہیں… لوگوں کو جب بھی کسی کی مدد کرنے کا موقع ملتا ہے وہ اس سے پیچھے نہیں رہتے ہیں … اور اسی بات کا یہ لٹیرے فائدہ اٹھاتے ہیں … ان لٹیروں میں ملک کشمیر کے واسی بھی شامل ہیں اور بیرون وادی سے بھی لوگ یہاں آتے ہیں اور اس گنگا میں ہاتھ دھو ڈالتے ہیں ۔ کوئی بیمار ہونے کا بہانہ بنا کر لوگوں سے روپے پیسے بٹورتا ہے تو کوئی کسی زیر تعمیر مسجد کیلئے چندہ جمع کرتا ہے … کوئی تیموں کی کفالت کے نام پر صدقات و خیرات میں اپنا حصہ حاصل کر ہی لیتا ہے تو… تو کوئی بیٹیوں کی شادی کرانے کے نام پر اس لوٹ میں شامل ہو جاتا ہے … اس ماہ میں صدقات و خیرات کرنے والے لوگ اپنی محنت کی کمائی میں سے کچھ ایک حصہ اللہ میاں کی راہ میں صرف کرنے کیلئے رکھتے ہیں… لیکن ملک کشمیر میں ان لٹیروں نے ایسا نیٹ ورک قائم کررکھا ہے کہ کوئی وثوق سے کہہ نہیں سکتا ہے اور… اور بالکل بھی نہیں کہہ سکتا ہے کہ کیا یہ خیرات مستحق لوگوں تک پہنچ جاتی ہے یا نہیں ۔ ہم میں سے ایسے لوگوں کی کوئی کمی نہیں ہے جن کاجاننا اور ماننا ہے کہ ثواب کا دار مدار نیت پر ہے ‘اس لئے دینے والے کی نیت اگر اللہ میاں کے راستے میں صرف کرنے کی ہے تو… تو اسے وہ ثواب مل ہی جائیگا چاہے اس کی رقم‘ اس کے پیسے کوئی غیر مستحق شخص ہی کیوں نہ اڑا لے… ممکن ہے کہ ایسا ہی ہو لیکن…لیکن صاحب کیا بہ حیثیت ایک قوم یہ ہماری ذمہ داری نہیں ہے کہ ہم کوئی ایسا طریقہ ٔ کار وضع کریں کہ لوگوں کی محنت کی کمائی مستحق لوگوں تک پہنچ جائے ‘ ان لوگوں تک جنہیں اس کی واقعی میں ضرورت ہو ‘ جو واقعی میں محتاج ہوں ‘ جنہوں نے اسے ایک دھندہ نہیں بنایا ہو … جو لوگوں کو لوٹتے نہیں ہیں…اور بالکل بھی نہیں ہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم اپنے دورہ جموں و کشمیر کے دوران کئی اہم اعلانات کر سکتے ہیں:ایل جی

Next Post

بٹلر کی دوسری سنچری اور چہل کی ہیٹ ٹرک سے کولکتہ کو شکست، راجستھان فتحیاب

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
بٹلر کی دوسری سنچری اور چہل کی ہیٹ ٹرک سے کولکتہ کو شکست، راجستھان فتحیاب

بٹلر کی دوسری سنچری اور چہل کی ہیٹ ٹرک سے کولکتہ کو شکست، راجستھان فتحیاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.