اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرکار نے مزید ۳۰۰سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی ہے

جی ٹونٹی اجلاس سے سیاحتی شعبے کو فروغ ملے گا:ڈاکٹرمہتا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-22
in اہم ترین
A A
ڈاکٹر مہتا کا سڑک پروجیکٹوں پر جاری کام کا جائزہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر//
جموںکشمیر کے چیف سیکریٹری‘ ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے اتوار کے روز کہا کہ جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کا یونین ٹریٹری کے لوگ بے صبری کے ساتھ انتظار کر رہے تھے ۔
مہتا نے بتایا کہ گزشتہ سال ایک کروڑ ۸۸لاکھ ملکی اور غیر ملکی سیاح وارد کشمیر ہوئے اورا مسال اس میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر سرکار نے مزید ۳۰۰سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی ہیں ۔
ان باتوں کا اظہار چیف سیکریٹری نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
ڈاکٹر مہتا نے کہاکہ جی ٹونٹی سربراہی اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے او راس سے یہاں کے سیاحتی شعبے کو فروغ ملے گا۔
چیف سیکریٹری نے کہاکہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے صرف سرینگر میں ہی تعمیر وترقی کے کام شروع نہیں کئے بلکہ دیگر اضلاع میں بھی بڑے پیمانے پر کام ہو رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ وادی کشمیر میں سیاحتی شعبے سے کافی لوگ جڑے ہیں اور سات فیصد معیشت اسی شعبے سے جڑی ہوئی ہے ۔
ڈاکٹر مہتا نے بتایا کہ گزشتہ سال ایک کروڑ۸۸لاکھ سیاحوں نے کشمیر کے قدرتی نظاروں سے لطف اُٹھایا اور امسال اس میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت کشمیر میں بین الاقوامی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اور اس سے ہی یہاں کے حالات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔
چیف سیکریٹری کے مطابق اگلے سال کشمیر سے کنیاکماری تک ریل کے ذریعے جوڑا جائے گا جس سے سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔
ڈاکٹر مہتا کے مطابق جموںکشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں مزید تین سو سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی ہیں اور انہیں بھی سیاحوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں صرف گلمرگ ، پہلگام اور سونہ مرگ ہی سیاحتی مقامات نہیں بلکہ اس سے بھی خوبصورتی جگہیں یہاں پر موجود ہیں۔
چیف سیکریٹری نے کہاکہ سرینگر کو مزید خوبصورت بنانے کی خاطر موجودہ انتظامیہ نے ریور فرنٹ پولیو ویو اور جھیل ڈل کو مزید جاذب نظر بنایا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ موجودہ مرکزی حکومت نے سری نگر میں جی ٹونٹی اجلاس کا انعقاد کرنے کافیصلہ لیا جو یہاں کے لوگوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
ڈاکٹر مہتا نے کہاکہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ وادی کشمیر میں غیر ملکی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد سیاحتی مقامات پر قدرتی نظاروں کا لطف اُٹھا رہی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیر میں حالات کافی بہتر ہوئے ہیں۔
چیف سیکریٹری نے کہاکہ میٹنگ میں امریکہ سمیت کئی اور بین الاقوامی ممالک کے مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملی ٹنسی سازش کیس کے سلسلے میں جیش محمد کا کارکن گرفتار:این آئی اے

Next Post

سری نگر میں جی ۲۰ اجلاس جموں و کشمیر میں تبدیلیوں کو ظاہر کرنے کا ایک موقع: جتیندر سنگھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
ایک طویل عرصے بعد جے کے اے ایس افسران آئی اے ایس میں شامل:ڈاکٹر جتندر

سری نگر میں جی ۲۰ اجلاس جموں و کشمیر میں تبدیلیوں کو ظاہر کرنے کا ایک موقع: جتیندر سنگھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.