ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

‘اگر تھوڑی اوردیر ہوتی تو مجھے اپنا ہاتھ کاٹنا پڑتا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-18
in کھیل
A A
ممبئی نے چنئی کو آئی پی ایل سے کیا باہر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

لکھنؤ//ممبئی انڈینس کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو پانچ رن سے جیت دلانے والے نوجوان تیز گیند باز محسن خان نے اپنے مشکل وقت کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ایک موقع پر انہیں اپنا ہاتھ کاٹنے کی نوبت آگئی تھی اور وہ کرکٹ کھیلنے کی امید چھوڑ چکے تھے۔
سال 2022 میں لکھنؤ کے لیے اپنے آئی پی ایل کیریئر کا آغاز کرنے والے محسن نے پہلے سیزن میں نو میچ کھیلے اور 5.97 کی اوسط سے 14 وکٹیں لی تھیں۔ تاہم اس شاندار کارکردگی کے بعد وہ کندھے کی انجری کے باعث پورا سال کرکٹ نہیں کھیل سکے۔
انہوں نے آئی پی ایل کے ابتدائی مرحلے میں کوئی میچ نہیں کھیلا اور ممبئی کے خلاف بدھ کا میچ اس سیزن میں ان کا دوسرا میچ تھا۔ 178 رن کے تعاقب میں ممبئی کو آخری اوور میں 11 رن درکار تھے لیکن محسن نے ٹم ڈیوڈ اور کیمرون گرین کی آسٹریلیائی جوڑی کو صرف پانچ رن بنانے دیئے۔
محسن نے میچ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا، “یہ بہت مشکل وقت تھا۔ میں نے ایک موقع پر کرکٹ کھیلنے کی امید چھوڑ دی تھی کیونکہ میں اپنا بازو بھی نہیں اٹھا سکتا تھا، بولنگ کو تو چھوڑ دیں۔ میں اپنا بازو سیدھا نہیں کر سکتا تھا۔ صورتحال کافی خوفناک تھی۔ میرے ڈاکٹر نے کہا تھا کہ اگر میں نے ایک ماہ مزید تاخیر کی ہوتی تو میرا ہاتھ کاٹنا پڑ سکتا تھا۔
انہوں نے کہا، “میں صرف یہ کہنا چاہوں گا کہ کسی بھی کرکٹر کو اس صورتحال سے نہیں گزرنا چاہئے۔ یہ بہت عجیب تھا، میری شریان، رگ بلاک ہو چکی تھی۔
محسن نے اپنے پہلے دو اوور میں 21 رن دے کر نہال وڈھیرا کی وکٹ حاصل کی۔ آخری اوور میں سست گیندوں اور یارکرز کے مرکب کا استعمال کرتے ہوئے، محسن نے ڈیوڈ اور گرین کو بڑے شاٹ نہیں کھیلنے دیا اور لکھنؤ کے لیے دو اہم پوائنٹس حاصل کیے۔
آخری اوور کے لیے اپنے منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے محسن نے کہا، ”میں صرف وہی کرنے کی کوشش کر رہا تھا جو مشق میں کرتا ہوں۔ کرونال (پانڈیا) بھائی بھی میرے پاس آئے اور مجھ سے پوچھا کہ میں کیا کرنے جا رہا ہوں۔ میں نے کہا میں وہی کروں گا جو اب تک کرتا آیا ہوں۔ گیند پچ پر پھنس رہی تھی اس لیے میں سست گیند کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ میں اسکور بورڈ کو نہیں دیکھ رہا تھا، صرف چھ اچھی گیندوں کو ڈالنے کے بارے میں سوچ رہا تھا۔
محسن نے کہا کہ احمد آباد میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف ان کی خراب کارکردگی کے باوجود وہ لکھنؤ ٹیم انتظامیہ کے شکر گزار ہیں۔ آئی پی ایل 2023 کا اپنا پہلا میچ گجرات کے خلاف کھیلتے ہوئے محسن نے تین اووروں میں 42 رن دیے۔
انہوں نے مزید کہا، "میں ٹیم کی طرف سے مجھ پر دکھائے گئے اعتماد کے لیے بھی بہت مشکور ہوں۔ میرا آخری میچ اچھا نہیں تھا لیکن انہوں نے مجھے یہاں کھیلنے کا موقع دیا۔ خاص طور پر گوتم (گمبھیر) سر، وجے (داہیا) سر اور باقی سپورٹ اسٹاف، انہوں نے مجھ پر اعتماد ظاہر کیا اور مجھے کھیلنے کا موقع دیا۔”
لکھنؤ اب 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کے اور چنئی سپر کنگز کے برابر پوائنٹس ہیں لیکن وہ نیٹ رن ریٹ میں پیچھے ہے۔ اگر لکھنؤ 20 مئی کو ایڈن گارڈنز میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف اپنا آخری لیگ میچ جیت جاتا ہے تو وہ پلے آف میں اپنی جگہ پر مہر لگا لے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بھارت ایشیا کپ پاکستان میں نہ کھیلنے کی ضد پر قائم

Next Post

سوڈان تنازعہ میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 822 ہو گئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ فل سمنز ڈاکٹروں سے ملنے لندن روانہ ہوئے

2025-07-05
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کیا کلین سویپ
کھیل

ویسٹ انڈیز کے لیے بریتھویٹ100 ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے خصوصی کلب میں شامل ہوں گے

2025-07-04
ایشیا کپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا، اعلان کردہ ٹیم کے دو کھلاڑی انجریز کی وجہ سے ٹیم سے باہر
کھیل

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 77 رن سے ہرایا

2025-07-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
کھیل

سبھی سیاحتی مقامات کو کھول دیجئے صاحب!

2025-07-04
Next Post
سوڈان میں 7 ماہ بعد ہنگامی حالت ختم کر دی گئی

سوڈان تنازعہ میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 822 ہو گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.