بدھ, مئی 31, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کھیلے گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-18
in کھیل
A A
ہندوستان نے نمبر ایک نیدرلینڈ کو 2-1 سے ہرایا

Womens Hockey Team

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اگر جسم نے ساتھ دیا تو آئی پی ایل میں پھرسے واپسی کروں گا : دھونی

یہ جیت دھونی کی قسمت میں لکھی تھی: پانڈیا

ایڈیلیڈ// ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف بدھ سے ایڈیلیڈ کے میٹ اسٹیڈیم میں 18 سے 27 مئی تک پانچ میچوں کی سیریز کھیلنے جا رہی ہے۔
سیریز کے پہلے تین میچوں میں ٹیم کی قیادت گول کیپر سویتا اور نائب کپتان دیپ گریس ایکا کریں گی۔ ہندوستانی ٹیم کے لیے یہ دورہ آئندہ ہانگژو ایشین گیمز 2023 سے قبل تیاریوں کا حصہ ہے۔
ہندوستانی ٹیم اپنے دورے کا آغاز 18 مئی کو آسٹریلیا کے خلاف میچ سے کرے گی اور 20 اور 21 مئی کو بیک ٹو بیک میچ کھیلے گی۔ اس کے بعد ٹیم آسٹریلیا کی ٹیم اے کے خلاف 25 اور 27 مئی کو کھیلے گی۔ آسٹریلیا کی خواتین ہاکی ٹیم اس وقت دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے جبکہ ہندوستانی ٹیم آٹھویں نمبر پر ہے۔
ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم 14 مئی کو ایڈیلیڈ پہنچی تھی اور تب سے وہ یہاں تربیت کر رہی ہے۔
کپتان سویتا نے کہا، ’’ہم ہر روز شام کو ٹریننگ کر رہے ہیں، یہاں تک کہ رات تک، تاکہ ہماری ٹیم ایڈیلیڈ میں کھیلنے سے پہلے تیار ہو کیونکہ ہمارا میچ شام کو ہونے والا ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے آج صبح ایک ٹریننگ سیشن بھی کیا اور ٹیم نے کچھ میچ پریکٹس کی تاکہ ہم کل اپنے پہلے میچ کے لیے تیار ہوں۔”
دریں اثنا، ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ جینکے شاپ مین نے کہا کہ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
شاپ مین نے کہا کہ کھلاڑی پرجوش اور آسٹریلیا کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہاں کا موسم بہت اچھا ہے۔ ہم اچھا محسوس کر رہے ہیں اور یہ دکھانے کے لیے تیار ہیں کہ ہم نے پچھلے چند ہفتوں میں کیا مشق کی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے 2021 ٹوکیو اولمپکس کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 1-0 سے شکست دی تھی۔ یہ ہندوستانی ٹیم کے لئے ایک تاریخی جیت تھی کیونکہ ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم تیسری بار اولمپکس میں حصہ لے رہی تھی اور اس نے پہلی بار کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا جبکہ آسٹریلیا تین بار گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم تھی۔
ہندوستانی ٹیم نے برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز کے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا کے خلاف سخت مقابلہ کیا اور اسکور 1-1 سے برابر کردیا۔
ہندوستان کا دورہ آسٹریلیا ڈی ڈی اسپورٹس پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اینڈرسن آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے

Next Post

بھارت ایشیا کپ پاکستان میں نہ کھیلنے کی ضد پر قائم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دھونی ٹی ٹوئنٹی میں بطور کپتان 6000 رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے
کھیل

اگر جسم نے ساتھ دیا تو آئی پی ایل میں پھرسے واپسی کروں گا : دھونی

2023-05-31
ہاردک آئی پی ایل سے پہلے این سی اے کیمپ میں شامل ہوئے
کھیل

یہ جیت دھونی کی قسمت میں لکھی تھی: پانڈیا

2023-05-31
2023 میں خواتین کے آئی پی ایل کے انعقاد کے لیے پرعزم: جے شاہ
کھیل

بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ پر آئی پی ایل فائنل میں نامناسب اشاروں پر کڑی تنقید

2023-05-31
جڈیجہ نے آخری گیند پر چوکا لگا کر چنئی کو 2023 کا آئی پی ایل چیمپئن بنایا
کھیل

جڈیجہ نے آخری گیند پر چوکا لگا کر چنئی کو 2023 کا آئی پی ایل چیمپئن بنایا

2023-05-30
کھیل

اقوام متحدہ یوم امن پر شہداء کو خراج عقیدت

2023-05-30
مودی سرکار قوم کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے:وزیر داخلہ
کھیل

کھیر بھوانی میلے کے کامیاب انعقاد پرشاہ کی مبارکباد

2023-05-30
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے چیئرمین آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

2023-05-30
بھارتی اور پاکستانی کھلاڑیوں کے معاوضوں میں زمین آسمان کا فرق
کھیل

ایشیا کپ پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، حتمی فیصلہ اے سی سی کرے گی

2023-05-30
Next Post
ایشیا کپ کے بڑے معرکے سے قبل ہندو پاک کپتانوں کی مسکراہٹ

بھارت ایشیا کپ پاکستان میں نہ کھیلنے کی ضد پر قائم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.