جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جی ۲۰؍ اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ

اے ڈی جی پی اور صوبائی کمشنر کی حساس مقامات پر حفاظتی اقدامات اوررات کے دوران مشترکہ گشت بڑھانے کی تاکید

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-16
in اہم ترین
A A
جی ۲۰ اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

سرینگر//
پولیس کشمیر زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وجے کمار نے ڈویڑنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری کے ساتھ کشمیر میں جی۲۰ میٹنگ کے انتظامات پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے فیلڈ افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی۔
اے ڈی جی پی اور صوبائی کمشنر کو متعلقہ افسران نے جی۲۰؍اجلاس کے محفوظ اور پرامن انعقاد کیلئے کیے گئے ضروری انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔
ایک پولیس بیان میں کہا گیا’’میٹنگ کے دوران، اے ڈی جی پی کشمیر اور صوبائی کمشنر کشمیر نے شرکت کرنے والے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مجسٹریٹوں کی تعیناتی اور پولیس کے انتظامات کو سربراہی اجلاس سے پہلے اچھی طرح سے رکھا گیا ہے اور حساس مقامات پر حفاظتی اقدامات کو بڑھانے کی ضرورت کو دہرایا گیا تاکہ کسی بھی خطرے سے بچا جا سکے۔ اس کے علاوہ، دہشت گردی کی کسی بھی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے خاص طور پر رات کے اوقات میں مشترکہ گشت بڑھانے کی ہدایت کی گئی‘‘۔
افسران کو مزید مشورہ دیا گیا کہ وہ سول انتظامیہ کے ساتھ زمینی سطح پر ہم آہنگی کا مظاہرہ کریں۔
بیان میں کہا گیا’’انہوں نے سول انتظامیہ کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ دائرہ اختیار والے پولیس افسران کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں تاکہ وہ کامیاب جی ۲۰؍ اجلاس کیلئے اپنی ذمہ داریوں کے اپنے علاقے میں کسی بھی ہنگامی صورتحال کو پورا کریں۔
پولیس نے کہا’’تمام مجسٹریٹس اور پولیس افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ افواہ پھیلانے والوں کی شناخت کریں اور حفاظتی اقدامات کریں۔‘‘
دریں اثنا جی ۲۰سربراہ اجلاس پورے ملک کے لئے تاریخی موقعہ ہے، لیکن جموں وکشمیر میں ٹورازم ورکنگ گروپ کا یہ اجلاس کئی معنوں میں اہمیت کا حامل ہے۔ لہذا تیاریوں میں کوئی کسر نہ باقی رہے اس لیے سرکاری افسران ہر چیز کو بڑی باریکی سے دیکھ رہے ہیں۔
محکمہ سیاحت، لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکمہ کے افسران ہر چیز کو بین الاقوامی سطح کا بنا رہے ہیں تاکہ کشمیر کو بہترین اور خوبصورت انداز میں پیش کیا جائے۔
۲۰ ممالک کے مندوبین کا جھیل کی سیر کے پیش نظر محکمہ لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی جھیل ڈل کو جاذب نظر بنانے کے لیے صفائی ستھرائی عمل میں لارہا ہے۔ڈل کے ایک بڑے حصے کو پہلے ہی صاف کیا جاچکا ہے اور دوسرے حصے پر صفائی کا کام شدومد سے جاری۔
جھیل ڈل کو خودرو گھاس پھوس اور لیلی سے پاک و صفائی کرنے کے لیے اس وقت کئی مقامات پر افراد قوت کے ساتھ مشینوں کو بھی کام پر لگایا گیا ہے۔متعلقہ محکمے کی جانب سے اگرچہ جھیل ڈل میں سال بھر صفائی ستھرائی کا کام انجام دیا جاتا ہے، لیکن جی۲۰ سربراہ اجلاس کو ملحوظ رکھتے ہوئے کئی اہم مقامات کی صفائی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
مندوبین کے جھیل ڈل کی سیر کو یادگار بنانے کے لیے لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی اور محکمہ سیاحت نے کئی اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ڈل کے ان خوبصورت اور پْرکیف نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے شکارا کو سجانے کا کام بھی انجام دیا جارہا ہے۔
محکمہ سیاحت کی جانب سے ۷۰ سے زائد شکارا مندوبین کی سیر کے لیے دستیاب رکھے گئے ہیں۔رنگ و روغن کے علاوہ ان میں لائٹنگ سسٹم نصب کیا جارہا ہے جبکہ دیگر آرائشی سازوسامان سے بھی شکاروں کو پْر کشش بنایا جارہا ہے۔
شکارا والے بھی بے حد خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ کشمیر کے لیے تاریخی موقعہ ہے۔منعقد ہونے والے جی ۲۰سمٹ سے نہ صرف سیاحتی شعبے کو نئی جہت ملی گی، بلکہ بین الاقوامی سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ تمام چیزوں کو مندوبین کے سامنے بہتر اور موثر انداز میں پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جی۲۰؍اجلاس: سرینگر شہر میں حفاظتی کے سخت انتظامات

Next Post

جی ۲۰؍ اجلاس سے پہلے زیر تعمیر پروجیکٹ مکمل ہو ں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
اہم ترین

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ ۳اور۴جولائی کو جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

2025-07-03
’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘
اہم ترین

’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘

2025-07-03
کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز

2025-07-03
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

2025-07-02
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2025-07-02
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
اہم ترین

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

2025-07-02
Next Post
گھنٹہ گھر و دیگر اہم پروجیکٹوں کو بھی جی ٹونٹی اجلاس سے قبل مکمل کیا جائے گا: ایس ایم سی کمشنر

جی ۲۰؍ اجلاس سے پہلے زیر تعمیر پروجیکٹ مکمل ہو ں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.