پیر, جون 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پجارا نے 201 رنوں کی ریکارڈ اننگ کھیل کر سنچری کی خشک سالی ختم کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-19
in کھیل
A A
پجارا نے 201 رنوں کی ریکارڈ اننگ کھیل کر سنچری کی خشک سالی ختم کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

زخمی اسمتھ نے سرجری نہیں کرائی، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے ان کا فٹ ہونا مشکوک

شکری کونراڈ نے باوما کے صبر کی تعریف کی

لندن//سنچری کے لیے ترس رہے ہندوستانی بلے باز چیتشور پجارا نے کاؤنٹی کرکٹ میں ڈبل سنچری (201) بنا کر اپنی سنچری کی خشک سالی ختم کی ہے۔
ٹام ہینس اور چیتشور پجارا کی جوڑی فالوآن میں ڈبل سنچری لگانے والی فرسٹ کلاس کرکٹ کی پہلی جوڑی بن گئی ہے۔ یہ جوڑی سسیکس کے لئے ٹیڈ باؤلی اور مورس ٹیٹ کے بعد ایک ہی اننگ میں ڈبل سنچری لگانے والی دوسری جوڑی ہے۔ ٹیڈ اور مورس نے 1921 میں نارتھمپٹن ​​شائر کے خلاف بالترتیب 228 اور 203 رنوں کی اننگز کھیلی تھی۔
پجارا کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈبل سنچری بنانے والے دوسرے ہندوستانی ہیں۔ ان سے پہلے محمد اظہر الدین مجموعی طور پر دو بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ اظہر الدین نے 1991 میں لیسٹر شائر کے خلاف 212 ​​اور 1994 میں ڈرہم کے خلاف 205 رنز بنائے تھے۔ یہ دونوں ہی اننگز انہوں نے ڈربی شائر کے لیے کھیلی تھی۔ تاہم، ایک اور بھارتی افتخار پٹودی نے کاؤنٹی کرکٹ میں چار مرتبہ ڈبل سنچری لگاچکے ہیں۔ لیکن انہوں نے یہ اننگز اس وقت کھیلی تھی جب وہ انگلینڈ کے لیے کرکٹ کھیلاکرتے تھے۔
سسیکس کے لیے ناٹ آوٹ 201 رنوں کی اننگ کھیلنے سے پہلے پجارا نے 52 فرسٹ کلاس اننگ میں کوئی سنچری نہیں بنائی تھی۔ آخری بار انہوں نے جنوری 2020 میں کرناٹک کے خلاف 248 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ ان دونوں اننگز کے درمیان پجارا نے 30.36 کی اوسط اور 14 نصف سنچریوں کی مدد سے 1518 رنز بنائے تھے۔
فرسٹ کلاس کرکٹ میں پجارا کے کھاتے میں اب کل 14 ڈبل سنچریاں ہوگئی ہیں۔ اب وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنانے والے ایشیائی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ پجارا سے پہلے یہ ریکارڈ کمار سنگاکارا کے نام تھا جنہوں نے اس فارمیٹ میں مجموعی طور پر 13 ڈبل سنچریاں اسکور کی تھیں۔ اعداد و شمار کی سطح پر، اب صرف آٹھ بلے باز ہی اس معاملے میں پجارا سے آگے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ویرات کوہلی کا مجھ سے واسطہ پڑتا تو اتنے رنز نہ بنا پاتے: شعیب اختر

Next Post

ڈیبیو کپتانی کی جیت یادگارہے: راشد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسمتھ ون ڈے سیریز میں بھی آسٹریلیا کی قیادت کریں گے
کھیل

زخمی اسمتھ نے سرجری نہیں کرائی، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے ان کا فٹ ہونا مشکوک

2025-06-15
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ (کل) کھیلا جائے گا
کھیل

شکری کونراڈ نے باوما کے صبر کی تعریف کی

2025-06-15
کھیل

جنوبی افریقہ جیت کا حقدار: کمنز

2025-06-15
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

مہدی حسن بنگلہ دیش کے ون ڈے کپتان مقرر

2025-06-14
سائمنڈز کے ساتھ وقت نہ گزارنے کا افسوس: پونٹنگ
کھیل

مارکو جینسن میں بہترین آل راؤنڈر بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں: پونٹنگ

2025-06-14
جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم ستمبر میں پاکستان کا پہلا دورہ کرے گی
کھیل

ہمارے پاس جیتنے کا بہترین موقع ہے: بیڈنگھم

2025-06-14
آسٹریلیا کی پہلی اننگز کم اسکور پر سمیٹی جا سکتی تھی: ربادا
کھیل

آسٹریلیا کی پہلی اننگز کم اسکور پر سمیٹی جا سکتی تھی: ربادا

2025-06-13
پاکستان میں جیتنا سری لنکا اور ہندوستان کے دوروں کے لیےبہت اچھی بات ہے: کمنز
کھیل

کمنز کی مہلک گیندبازی کی وجہ سے آسٹریلیا کو سبقت حاصل

2025-06-13
Next Post
ڈیبیو کپتانی کی جیت یادگارہے: راشد

ڈیبیو کپتانی کی جیت یادگارہے: راشد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.