جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سناتن محض ایک لفظ نہیں ہے ، یہ ہمیشہ نیاہے ، تبدیل ہونے والا ہے : مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-12
in قومی خبریں
A A
یوم آئین:ہندوستان اپنے آئین کی طاقت سے آگے بڑھ رہا ہے :وزیر اعظم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

بھج*// وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ سناتن محض ایک لفظ نہیں ہے ، یہ ہمیشہ نیا ہے ، قابل تبدیل ہے اوراس میں ماضی سے ہی خود کوبہتر بنانے کی شدید خواہش رہی ہے ، اسی لئے یہ لا زوال اور ابدی ہے ۔
مسٹرمودی نے کڑوا پاٹیدار سماج کی 100 سالگرہ پرسناتنی شتابدی مہوتسو میں ورچوئل طریقے سے حصہ لیتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا، ‘‘یہ میرے کچھی پٹیل کچھ کا ہی نہیں، بلکہ اب پورے ہندوستان کا فخر ہے ، کیونکہ میں یہاں کے کسی بھی کونے میں جاتا ہوں، تو وہاں اس سماج کے لوگ دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اس لئے تو کہاجاتا ہے کہ کچھڑو کھیلے کھلک میں جو مہاساگر میں مچھ، جے تے ہدو کچھی وسے اتے ریاڈی کچھ۔
انہوں نے پروگرام میں موجود شارداپیٹھ کے جگد گرو شنکراچاریہ سوامی سدانند سرسوتی، گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر بھائی پٹیل، مرکزی وزیر پرشوتم روپالا، آل انڈیا کچھ کڑوا پاٹیدار سماج کے صدر ابجی بھائی وشرام بھائی کنانی اور دیگر عہدیداروں اورہندوستان و بیرون ملک سے وابستہ لوگوں کو سناتنی شتابدی مہوتسو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا، "آج میرے لیے سونے پر سہاگہ ہے ۔ میرے لیے یہ پہلا موقع ہے ، جب مجھے جگدگروشنکراچاریہ سرسوتی جی کی موجودگی میں ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد کسی پروگرام میں شرکت کا موقع ملا ہے ۔ ان کی شفقت ہمیشہ مجھ پررہی ہے ، ہم سب پر رہی ہے ، اس لیے آج مجھے انہیں پرنام کرنے کا موقع ملا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سماج کی خدمت کے 100 سال مکمل ہونے ، یوتھ ونگ کے 50 سال اور خواتین ونگ کے 25 سال مکمل ہونے کی یہ جو تریوینی ہے ، یہ اپنے آپ میں خوش گوار اتفاق ہے ۔ جب کسی معاشرے کے نوجوان، اس سماج کی مائیں-بہنیں، اپنے معاشرے کی ذمہ داری اپنے کندھے پر لیتی ہیں، تو کامیابی اور خوشحالی یقینی ہو جاتی ہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ شری اکھل بھارتیہ کچھ کڑوا پاٹیدار سماج کے نوجوان اور خواتین ونگ کی یہ وفاداری اس مہوتسو کے طور آج چاروں طرف نظر آرہی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی جمہوریت کے لیے خطرناک ہے ، یہ ایک بار پھر ثابت ہوگیا: ناناپٹولے

Next Post

مہاراشٹر سیاسی بحران: سپریم کورٹ کے فیصلے سے شندے حکومت کو راحت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا

مہاراشٹر سیاسی بحران: سپریم کورٹ کے فیصلے سے شندے حکومت کو راحت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.