ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

چاقو در آمد کرنے کی ضرورت

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-05-12
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

خبر یہ ہے کہ کشمیر کو چاقو در آمد کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے… ایسے ویسے چاقو نہیں بلکہ اعلیٰ اور معاری چاقو… تیز دھار والے چاقو … جو ایک ہی وار میں دشمن کا ‘ حریف کا ‘ رقیب کا‘منگیتر کا ‘ساتھی کا ‘ہمسایہ کا‘رشتہ دار کا‘اسکول اور کالیج میں ہم عصر کا کام تمام کرے …اس لئے ہمیں ایسے چاقوچھریوں … تیز دھار والے چاقو چھریوں کو در آمد کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے…وہ کیا ہے کہ کشمیر میں آج کل یہ ٹرینڈ بن گیا ہے ‘ فیشن بن گیا ہے کہ آپ کو کسی سے اختلاف ہو جائے ‘ تلخ کلامی ہو جائے ‘ لڑائی جھگڑا ہو جائے ‘آپ کے ساتھ دھوکہ ہو جائے ‘ منگیتر سے کسی بات پر تو تو میں میں ہو جائے … تو آپ کو چاقو کی ضرورت پڑ جاتی ہے … آپ فوراً اپنی جیب‘ اپنے بیگ سے چاقو نکالتے ہیں اور برق رفتاری میں وار کرتے ہیں…اور سامنے والا آپ کا دوست ‘ آپ کا رشتہ دار‘ آپ کا ہمسایہ ‘ آپ کا ہم عصر ‘آپ کا حریف ‘آپ کا دشمن‘آپ کا ایکس … زمین پر خون میں لت پت ڈھیر ہو جاتا ہے … یہ کشمیر کے شمال و جنوب ‘ مشرق و مغرب میں ہو رہا ہے… لوگوں کی موجودگی میں ہو رہا ہے… بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر ہو رہا ہے… سنسان جگہوں پر بھی ہو رہا ہے… لیکن ہو رہا ہے…یہ حملہ آور کی بد قسمتی اور متاثرہ شخص کی خوش قسمتی کہ… کہ اب تک جتنے بھی وار ہو ئے … وہ سب کے سب بے کار ہو ئے کیوں کہ ان حملوں میں سب کے سب ہسپتال میں شفا یا ب ہو ئے … جس برق رفتاری سے چاقو چھراسے حملے ہو رہے ہیںاسے دھیان میں رکھتے ہو ئے ہمیں یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں ہمیں چاقو کی ضرورت پڑے گی اور… اور اس لئے پڑے گی کیونکہ…ہم کشمیریوں کی ایک عادت ہے…ہم جو کرتے ہیں ہول سیل میں کرتے ہیں‘ہم نے ہول سیل میں آٹو لائے ‘ہم نے ہول سیل میں پی سی اوز کھولے ‘ ہم نے ہول سیل میں فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں کھول دیں… ہم نے ہول سیل میں اور بھی بہت کچھ کیا جس کا اب ذکر نہیں کیا جاسکتا ہے…لیکن کیا ۔ہم جو کرتے ہیں ہول سیل میں کرتے ہیں… اور… اور چاقو حملے بھی ہول سیل میں ہونے لگے ہیں… اگر یہی رجحان رہا تو… تو آپ ہی بتائیے کہ کیا ہمیںاعلیٰ اور معیاری تیز دھار والے چاقو در آمد کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی… پڑے گی اور سو فیصد پڑے گی ۔ ہے نا؟

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سرحدوں پرہائی الرٹ جاری

Next Post

پاکستان نے آئی سی سی کو ورلڈکپ میں شمولیت کی یقین دہانی نہیں کروائی، بھارت

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
بھارتی اور پاکستانی کھلاڑیوں کے معاوضوں میں زمین آسمان کا فرق

پاکستان نے آئی سی سی کو ورلڈکپ میں شمولیت کی یقین دہانی نہیں کروائی، بھارت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.