جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

الطاف بخاری اور ان کے وعدے

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-05-10
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

نہیں یقین کیجئے کہ ہم نہیں جانتے ہیں کہ یہ الطاف بخاری کون ہیں… کہاں سے آئے اور کس لئے آئے ۔۵؍اگست کے بعد جب کہیں کوئی نہیں تھا… سب کے سب غائب ہو گئے تھے یا غائب کر دئے گئے تھے… تو یہ جناب آئے ‘کیسے آئے یہ آپ بھی سوچئے اور ہم تو سوچتے ہی ہیں۔کچھ کاکہنا ہے کہ بخاری صاحب بی جے پی کی بی ٹیم ہے… ایسی ہی بات اپنے آزاد صاحب کے بارے میں بھی کہی جا رہی ہے… اور اگر ہم دس بیس سال پیچھے جائیں … تو … تو اُس وقت لوگ کہہ رہے تھے … پی ڈی پی کے بارے میں کہہ رہے تھے… یہ کہہ رہے تھے کہ اس جماعت کو مرکز نے ‘ ایڈوانی جی نے وجود میں لایا ہے… اور اگر اے ایس دولت کشمیر پر کوئی حیثیت رکھتے ہیں تو… تو موجودہ قومی سلامتی کے مشیر‘اجیت ڈوبھال کا بھی پی ڈی پی کو وجود میں لانے میں ہاتھ ہو سکتا ہے کہ ڈوبھال کی ڈاکٹر صاحب ‘ ڈاکٹرو فاروق صاحب سے تو نہیں بنی… بات نہیں بنی ‘ لیکن … لیکن یہ اُس دور میں مفتی کے قریب ضرور تھے… خیر ! واپس لوٹتے ہیں اور لوٹ کر ہم دیکھتے ہیں کہ اپنے بخاری صاحب آئے روز کہتے ہیں کہ جب ۵؍اگست کے بعد کشمیر میں اندھیرا تھا ‘تاریکیاں تھیں‘تو… تو اس میں ان کا ظہور ہوا … روشنی کی ایک کرن کی طرح اور انہوں نے اس اندھیرے کو ‘ ان تاریکیوں کو ختم کر دیا… کیسے یہ ہم نہیں جانتے ہیں… بخاری صاحب کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے دفعہ ۳۷۰ کی تنسیخ کے بعد وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی اور… اور ان سے وعدہ لیا… جموں کشمیر کی اراضی اور سرکاری نوکریوں کے تحفظ کا وعدہ … یقینا بخاری صاحب نے یہ وعدہ لیا ہو گا یا وزیرا عظم نے وعدہ کیا ہو گا… اورہمیں انکار نہیں ہے… اس لئے بھی انکار نہیں ہے کیوںکہ کشمیر اور وعدوں کا آپس میں ایک گہرا تعلق ہے…اور ہاں پرانا بھی… اس لئے اگر بخاری صاحب سے وزیر اعظم مودی نے بھی کوئی وعدہ کیا تھا تو… تو ہمیں یقین ہے کہ وعدہ کیا ہو گا ۔اور وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد سے اب تک اپنے بخاری صاحب نے اگر قوم کشمیر کے ساتھ کچھ کیا ہے تو… تو صرف وعدے کئے ہیں اور… اور ہول سیل میں کئے ہیں… آسمان سے چاند ستارے لانے کے وعدے کئے ہیں… کیا بخاری صاحب کبھی ان وعدوںکو پورا کرنے کی پوزیشن میں ہو ں گے بھی یا نہیں … ہم نہیں جانتے ہیں… لیکن…لیکن ایک بات جو ہم جانتے ہیں… ایک بات جو ہماری سمجھ میں آگئی ہے وہ یہ ہے کہ بخاری صاحب وعدے کرنے میں ماہر ہیں… بالکل اپنے وزیر اعظم مودی کی طرح۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کشمیر G20 اجلاس کے لیے نوڈل آفیسر مقرر

Next Post

پنڈت برادری کی باعزت واپسی

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

پنڈت برادری کی باعزت واپسی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.