جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

پنڈت برادری کی باعزت واپسی

لیکن سیاستدان واپسی کو اپنے اقتدار سے مشروط کررہے ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-10
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

ہر سیاست دان جموں اور ملک کے دوسرے حصوں میں مقیم مائیگرنٹ کشمیر ی پنڈتوں کو گھر واپسی کا لالی پف منہ میں ٹھونس کر گہری نیند سلادینے کا راستہ اختیار کرکے درحقیقت راہ فرار ہی حاصل کررہاہے۔یہ مخصوص طریقہ کار اب گذشتہ ۳۰؍ سال سے جاری ہے جبکہ حکومتی سطح پر بھی یہی کچھ کیاجارہاہے۔
مائیگرنٹ پنڈتوں کی بستیوں اور کیمپوں میںمقیم پنڈت خاندانوں سے ملاقات کے دوران ہر سیاستدان ایک ہی انداز میںبات کررہاہے کہ اگر وہ اقتدار میں آجائے تو پنڈتوں کو عزت کے ساتھ وادی واپس لایاجائے گا۔ یعنی دوسرے الفاظ میں پنڈتوں کی واپسی یا اپنے گھروں یا بستیوں میں بحالی کو حصول اقتدار سے مشروط کیاجارہاہے اور یہ بھی پیغام دیاجارہا ہے کہ جتنے بھی ووٹ ان کے ہیں وہ سارے ’ہمارے‘ لئے وقف رکھیں۔ یہ سودا بازی ہے، گداگری ہے اور سیاسی شعبدہ بازی ہے۔ کسی سیاستدان میں ذمہ داری کا عنصر نہیں اور نہ یہ جرأت ہے کہ وہ بغیر اقتدار کے شرط کے پنڈتوں کی واپسی کے لئے خود اور اپنی پارٹی کو وقف کرے۔
مہاجرت کی اس ساری مدت کے دوران حکومتی سطح پر بھی پنڈتوں کو کچھ اسی انداز میں لالی پف منہ میں رکھا جاتارہا، کبھی ٹرانزٹ بستیوں کامژدہ سنایا گیا ، کبھی اپنے گھروں کی واپسی کی یقین دہانی کرائی جاتی رہی تو کبھی سکیورٹی حصار میں مخصوص کلستروں میں پنڈتوں کو آباد کرنے کے اعلانات کئے جاتے رہے ہیں۔ لیکن کہیں کوئی سنجیدہ نہیں اور نہ ہی کسی ذمہ داری یا کسی اخلاقی پہلو کو ملحوظ خاطر رکھاجارہاہے۔
عموماً اس سارے مسئلے کو مختلف نوعیت کے باہم متضاد اختلافی معاملات میں اُلجھا یا جارہاہے، ترک سکونت کا ذمہ دارکون ہے ، کس نے کس کی ایماء پر پنڈتوں کو گھروں سے نکلوایا، کس نے بستیوں میںٹرانسپورٹ کی سہولیات دستیاب رکھ کر ترک سکونت کی حوصلہ افزائی کی، کیوں وقت کے مقامی اور دہلی کے حکمرانوں نے دانشمندی اور دور اندیشی سے کام لیکر بروقت اقدامات نہیں کئے، اس بحث میں ۳۰؍ سال یونہی بیت گئے لیکن بُنیادی مسئلہ جہاں تھا آج کی تاریخ میں بھی وہیں اٹکا ہوا ہے۔ یہ ایک ایسی دلخراش صورتحال ہے کہ اس کے تناظرمیں یہ مطالبہ کرنے میںغالباً حق بجانب ہیں کہ بس کرو، اس فضول اور بے کار کی بحث میںلوگوں کو مزید اُلجھانے سے اب اجتناب کرو، کیونکہ بہت کچھ اب تک ہوا ہے، وقت کا تقاضہ یہی ہے کہ اس بے عملی اور سودا گرانہ راستہ کو یہی مختصر کردیاجائے۔
کچھ سیاستدان یہ رائے بھی وقفے وقفے سے ظاہر کررہے ہیں کہ اب خود پنڈت برداری سے وابستہ لوگ واپس نہیں آنا چاہتے ہیں ۔ انکی دلیل یہ ہے کہ پنڈتوں کی نئی پود جوان اور پڑھ لکھ کر ملک کے مختلف حصوں میں روزگار اور ملازمتیں حاصل کرکے خود کفالت کی راہ پر چل دیئے ہیں، انہوںنے رہائش کیلئے مکانات تعمیر کرلئے ہیں لہٰذا وہ اب خود کوایک بار پھر مہاجرت کی صورت میں دیکھنا اور سہنا نہیں چاہتے ہیں۔ فر ض کریں کہ کچھ سیاستدانوں کی یہ سوچ یا آرا درست ہے لیکن کتنے لوگوں اور گھرانوں کے بارے میں؟ سارے مہاجر پنڈتوں کے بارے میں ایسی کوئی رائے قائم نہیں کی جاسکتی ہے۔ باالخصوص کشمیرکی دہی پنڈت آبادی کے بارے میں، وہ واقعی واپس آنا چاہتے ہیں لیکن ان کا کہنا یہی ہے کہ واپسی کے لئے فضا کو سازگارنہیں بنایا جارہاہے اور ان کے جو کچھ خدشات ہیں انہیں بھی دور کرنے کی سمت میںکسی سنجیدگی سے کام نہیں لیاجارہاہے۔
وہ پنڈت جو واقعی چاہتے ہیں کہ واپس آجائیں اس لئے نہیں آنے پرآمادہ ہیںکہ وہ ٹرانزٹ بستیوں میں رہائش پذیر ہونا نہیں چاہتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ایسا کوئی نظام یا طریقہ کار ان کیلئے مجموعی قید ہے، وہ ان بستیوں سے باہر نہیں آجاسکتے کیونکہ سکیورٹی حصار ان کے گرد اس قدر سخت ہوسکتاہے کہ وہ اپنے پر نہیں مارسکتے۔وہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنے اصلی گھرانوں اور اپنے ہمسایوں کے ساتھ اپنی پرانی آبائی بستیوں میںرہائش اختیارکریں لیکن دبی زبان میںان کا کہنا بلکہ گلہ شکوہ یہ بھی ہے کہ ایڈمنسٹریشن ان کی اس خواہش کی تکمیل کی حامی نہیںہے۔ یہ بھی ایک اشو ہے، غلط یا محض مفروضہ کچھ قطعیت کے ساتھ کہا نہیں جاسکتاہے۔
بہرحال فی الوقت تک صورتحال یہی ہے کہ ترک سکونت اختیار کرگئے پنڈت اپنی موجودہ پوزیشن سے مطمئن نہیںہیں۔ وہ اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں،یہ مسائل ایک ، دو یا تین نہیں بلکہ مسائل کا انبوہ گذرے تیس سالوں میں کھڑا ہوچکا ہے جن کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے لیکن یہ سارے حل مختلف ایجنڈا، مختلف مشنوں اور مختلف اہداف کے حوالہ سے اندھی مصلحتوں کی بھینٹ چڑھ بھی رہے ہے اور چڑھائے بھی جارہے ہیں۔ کچھ خود ساختہ لیڈر بھی اس مدت کے دوران اُفق پر نمودار ہوتے رہے اور انہوں نے بھی اپنی مفاد پرستی اور شکم پرستی کے حوالہ سے غلط رول ادا کئے۔ کچھ لیڈر مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ ہوکر انہی جماعتوں کے نظریات اور موقفوں کی دلالی کرتے کرتے اس حد تک آگے چلے گئے کہ پنڈت برادری کو جوبُنیادی مسائل اور مشکلات درپیش ہیںوہ پس پشت چلتے گئے۔
لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ خود پنڈت برادری سے وابستہ چند ایک ذمہ داران وہ بھی ہیں جو اس ساری صورتحال کا قابل قبول اور باعزت حل پیش کرتے رہتے ہیں لیکن نہ جانے کیوں ان کی آراء کاا حترام نہیں کیاجارہاہے یا سنجیدگی سے نہیں لیاجارہاہے۔ وہ ماضی کی تلخیوں، غلطیوں اور زیادتیوں کو بھلاکرآگے بڑھنے اور کشمیریت کے اصل جذبہ کا احیاء کرکے آگے کی زندگی کا سفرطے کرنے کی بات کررہے ہیں، وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ ہمسایے اس ضمن میں اپنا ذمہ دار انہ اور بڑے بھائی کا کردار اداکریں، جووہ کرنے کیلئے تیار ہیں بلکہ اس سمت میں وہ اب تک متعدد بار اپنی نیک نیتی کا ثبوت بھی پیش کرچکے ہیں۔ لیکن کوئی ہے جو یہ راستہ بھی روکنے کی مسلسل کوشش کررہاہے اور گڑھے مردے اُکھاڑ کر کسی بھی حل کی تلاش اور پیش رفت میں مزاحم ہورہاہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

الطاف بخاری اور ان کے وعدے

Next Post

رانا کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
رانا کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

رانا کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.