بدھ, جون 7, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی میں غیر موسمی برفباری :گلمرگ، پہلگام، سونمرگ اور قاضی گنڈ میں برفباری سے موسم سرد

آج سے موسم میں بہتری کی توقع‘۱۰ سے ۱۵ مئی تک موسم خشک رہے گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-09
in اہم ترین
A A
پہاڑوں پر برف باری‘ افروٹ میں ایک فٹ برف ریکارڈ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

الیکشن کمیشن اتنا تو بتائے کہ وہ یہاں الیکشن کیوں نہیں کرارہا ہے‘عمر کا سوال

’نیا کشمیر تشکیل پارہا ہے ‘   : ہم کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے پوری طرح سے اہل ہیں:ایل جی سنہا

سرینگر//
کشمیر کے کچھ حصوں میں غیر موسمی برف باری نے وادی میں سردیوں جیسے حالات کو واپس لایا جبکہ سیاحوں اور خانہ بدوشوں کے خراب موسم کی وجہ سے پھنس جانے کے کئی واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
عہدیداروں نے بتایا کہ وادی کے گلمرگ، پہلگام، سونمرگ اور قاضی گنڈ علاقوں میں صبح سویرے برف باری ہوئی، جس سے سڑکیں پھسلن ہوگئیں۔
محکمہ موسمیات نے اگلے۲۴گھنٹوں کے دوران موسم کی صورتحال میں بہتری کی پیش گوئی کی ہے لیکن منگل کی شام کو بادل پھٹنے یا آسمانی بجلی گرنے کے امکان سے خبردار کیا ہے۔
موسمیات کے حکام نے بتایا کہ دن کا درجہ حرارت ۲۴ ڈگری سیلسیس کے معمول کے مقابلے میں تقریباً ۱۲ ڈگری سیلسیس تک گر گیا ہے۔ جہاں سیاح برف باری پر خوشگوار حیرت میں مبتلا تھے وہیں خراب موسم نے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
غیر موسمی برف باری کی وجہ سے بہت سے خانہ بدوش لوگ اور ان کے مویشی پھنس گئے۔ انہوں نے بتایا کہ کولگام ضلع کے قاضی گنڈ علاقے میں کوریگام میں پولیس اور میونسپل اہلکاروں نے۲۵۰سے زیادہ بھیڑوں کو بچایا جب جانور ایک مقامی ندی کے پانی کی سطح میں اچانک اضافے کی وجہ سے ایک جزیرے پر پھنس گئے تھے۔
حکام نے بتایا کہ کئی خانہ بدوش خاندانوں کو ضلع کے بالائی علاقوں میں محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے تاہم۹مئی سے موسم میں بہتری متوقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں۹مئی کو بھی دوپہر کے بعد کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں۱۰سے۱۵مئی تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے اس دوران درجہ حرارت میں بھی اضافہ درج ہوسکتا ہے ۔
محکمے نے باغ مالکان سے ۸مئی تک باغوں کی دوا پاشی کرنے سے احتراز کرنے کی تاکید کی ہے جبکہ سیاحوں سے اپنے ساتھ گرم کپڑے رکھنے کو کہا گیا نیز سری نگر-جموں قومی شاہراہ اور سرینگر، لیہہ شاہراہ پر سفر کرنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سفر اختیار کرنے سے قبل متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ کریں۔
اطلاعات کے مطابق گلمرگ، قاضی گنڈ، بانڈی پورہ، دودھ پتھری، کپوارہ اور جنوبی کشمیر کے پیر پنچال پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی ہے جس سے کھڑی فصلوں اور میوہ باغوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
متعلقہ محکمے کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرینگر میں۶ء۱ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں۸ء۴۹ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو جہاں۲۹مئی ۲۰۱۰میں۸ء۵۹ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی تھی۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ۸ء۱۰ملی میٹر جبکہ پہلگام میں۱ء۱۵ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
شمالی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۲ء۸ملی میٹر جبکہ بانیہال میں۲ء۴۰ملی میٹر اور کو کرناگ میں۲ء۶۲ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
ادھر وادی میں خراب موسمی صورتحال کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں کہیں گراوٹ تو کہیں بہتری ریکارڈ ہوئی ہے ۔
دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۷ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۵ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۴ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۲ء۵ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۲ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۳ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۲ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت۱ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجوری میں جنگجوؤں کیخلاف تلاشی کارروائی پیر کو چوتھے دن بھی جاری رہی

Next Post

قاضی گنڈ:سیاح محفوظ مقامات پر منتقل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ای ڈی نے مجھ پر کوئی الزام عائد نہیں کیا ‘عمرعبداللہ
اہم ترین

الیکشن کمیشن اتنا تو بتائے کہ وہ یہاں الیکشن کیوں نہیں کرارہا ہے‘عمر کا سوال

2023-06-07
’مقبوضہ کشمےر بھارت کا اٹوٹ انگ‘
اہم ترین

’نیا کشمیر تشکیل پارہا ہے ‘   : ہم کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے پوری طرح سے اہل ہیں:ایل جی سنہا

2023-06-07
سعودی عرب کا۲۰۲۳ میں قبل ازکووِڈ۱۹تعدادکے مساوی عازمینِ حج کی میزبانی کا اعلان
اہم ترین

حج ۲۰۲۳: عازمین کی روانگنی آج سے شروع ہو رہی ہے

2023-06-07
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

چھیڑ چھاڑ کے الزام میں پرنسپل گرفتار

2023-06-07
فوج پی او کے کو واپس لینے کی کارروائی کیلئے پوری طرح تیار ہے:اوجلا
اہم ترین

امسال دراندازی کی ایک بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہو نے دیا گیا :جی او سی اوجلا

2023-06-07
ہماچل میں بارش کے حوالے سے الرٹ جاری
اہم ترین

دن میں دھوپ کے بعد شام کو پھر تیز ہوائیں اور ہلکی بوندا باندی

2023-06-07
وادی کشمیر سالانہ امرناتھ جی یاترا کی میزبانی کے لئے تیار
اہم ترین

امر ناتھ یاترا: روزانہ میٹنگوں میں جائزہ لیا جارہا ہے

2023-06-07
مودی کاجموں کشمیر میں ترقی کا خواب پورا ہو رہا ہے :پوری
اہم ترین

دفعہ۳۷۰کی م سوخی سے جموں کشمیرنمیں حالات بہتر ہوئے:مرکزی وزیر

2023-06-06
Next Post
قاضی گنڈ:سیاح محفوظ مقامات پر منتقل

قاضی گنڈ:سیاح محفوظ مقامات پر منتقل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.