جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کپتان کے طور پر روہت کے چیلنجز بڑھ گئے ہیں: شاستری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-09
in کھیل
A A
تلک ورما نے کافی پختگی اور تحمل کا مظاہرہ کیا: شاستری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

نئی دہلی//ہندوستان کے سابق کوچ روی شاستری کا ماننا ہے کہ ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما کے چیلنجز دو سال پہلے کے مقابلے ‘دوگنے’ ہوگئے ہیں۔
شاستری نے آئی پی ایل میں روہت کی کپتانی کے بارے میں ای ایس پی این کرک انفو کے پروگرام میں کہاکہ "آپ کے پاس وہ وسائل نہیں ہیں جو آپ کے پاس دو یا تین سال پہلے تھے۔ ایک کپتان کے طور پر ان کے چیلنجز دوگنا ہو جاتے۔ دو سال پہلے ان کے لیے چیزیں کافی اچھی تھیں، بس، میدان میں جاؤ اور اپنا کام کرو۔”
انہوں نے کہا کہ”پھر چیلنج آتا ہے کہ آپ انہیں (ٹیم) کو کیسے آگے لے کر جاتے ہیں۔ آپ اپنی ٹیم کو کیسے متحرک کرتے ہیں، آپ ایک گروپ کیسے بناتے ہیں۔ آپ کو یہ دیکھنا ہوگا کہ کھیل کے ایک مخصوص حصے میں کون سا کھلاڑی موجود ہے۔ صحیح فٹ بیٹھتا ہے کہ نہیں۔”
واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں میں ممبئی کو کئی اہم کھلاڑیوں کو ریٹائرمنٹ اور دیگر وجوہات کی وجہ سے الوداع کہنا پڑا ہے۔
آئی پی ایل میں دو نئی ٹیموں کی آمد کے بعد ہاردک پانڈیا اور کرونل پانڈیا بالترتیب گجرات اور لکھنؤ کی ٹیموں میں چلے گئے۔ لاست ملنگا اور کیرون پولارڈ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، جب کہ ٹاپ باؤلر جسپریت بمراہ انجری کے باعث اس سال کے آئی پی ایل سے باہر ہو گئے۔
جوفرا آرچر گزشتہ سال ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد اس سال آئی پی ایل کھیل رہے ہیں، لیکن وہ بھی اپنی لے تلاش کرنے میں وقت لگا رہے ہیں۔ آئی پی ایل کی سب سے کامیاب فرنچائز کے پاس اس وقت اپنے پرانے کھلاڑیوں میں صرف روہت، ایشان کشن اور سوریہ کمار یادو ہیں۔
بڑے ناموں کی عدم موجودگی کی وجہ سے ممبئی پچھلے سال آئی پی ایل ٹیبل میں سب سے نیچے تھی، جبکہ اس سال بھی وہ چھٹے نمبر پر ہے۔ شاستری کا ماننا ہے کہ روہت کی خراب فارم ان کی کپتانی پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے۔
شاستری نے کہاکہ "اگر آپ کے بلے سے رنز آنا شروع ہو جائیں تو کپتان کے طور پر آپ کا کام آسان ہو جاتا ہے۔ میدان پر آپ کی حرکت وسکنات بدلنے لگتی ہیں، آپ کی توانائی مختلف ہوتی ہے۔ خراب فارم کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔”
انہوں نے مزید کہاکہ "یہی وجہ ہے کہ بطور کپتان یہ زیادہ اہم ہے کہ آپ کی کارکردگی میں نکھار آئے۔ اب یہ مشکل ہے کہ وہ اپنے کیریئر میں جس مرحلے پر ہیں اور اس کے پاس کس قسم کی ٹیم ہے۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نڈال کا فرنچ اوپن میں نہ کھیلنا ٹینس کے لیے ‘بڑا’ دھچکا ہوگا: فیڈرر

Next Post

آئی پی ایل ٹی 20 میچوں پر آن لائن سٹہ لگانے والے پانچ گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

2025-07-09
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

2025-07-09
کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
Next Post
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد

آئی پی ایل ٹی 20 میچوں پر آن لائن سٹہ لگانے والے پانچ گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.