جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

کچھ نہ ہونے پر اتنا شور…

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-05-09
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

شکر کیجئے کہ گوا میں کچھ ہوا نہیں اور یہ عالم ہے… اگرکچھ ہوتا تو… تو نہ جانے کیا ہو تا ۔ دونوں وزرائے خارجہ میں بات نہیں ہو ئی … ملاقات نہیں ہو ئی … دونوںکہتے ہیں کہ یہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ میں کوئی باہمی ملاقات نہیں تھی… بلکہ ایس سی او کا اجلاس ہے… اس لئے اسلام آباد اور نہ دہلی نے کسی ملاقات کی درخواست کی تھی… دونوں وزرائے خارجہ کو اس کا ملال بھی نہیں ہے کہ انہوں نے ایک دوسرے سے ملاقات کیوں نہیں کی‘ بات کیوں نہیں کی… لیکن… لیکن لگتا ہے کہ ان کے بغیر سب کو غصہ ہے… ملال ہے ‘شکوہ بھی ہے کہ ملاقات اور بات کیوں نہیں ہو ئی ۔ بھئی شکر کیجئے کہ ملاقات اور نہ بات ہوئی … ہوتی تو… تو جانے کیا ہو تا ۔ یہاں کم اُدھر‘اُس پار زیادہ ہو تا کہ… کہ پاکستان میں بھونچال آیا ہوا ہے… ایسے لوگوں کی کوئی کمی نہیں ہے اور… اور ان لوگوں میں عمران خان بھی شامل ہے ‘ جو بلاول بھٹو کی جان کے پیچھے پڑ گئے ہیں… اس لئے پڑ گئے ہیں کہ بلاول بھارت کیوں گئے کہ … کہ بھارت جاکر انہوں نے خود اور ملک کی بھی بے عزتی کرائی… کیسے کرائی ہم نہیں جانتے ہیں… کوئی کہتا ہے کہ جے شنکر ایک مغرور اور متکبر وزیر خارجہ ہے… کسی کو اس بات پر اعتراض ہے کہ جے شنکر کے’نمستے‘ کے جواب میں بھی بلاول نے نمستے کیوں کیا … انہیں اس کا جواب ہاتھ جوڑ کر نہیں بلکہ آداب یا سلام سے دینا چاہئے تھا … جس طرح سے بلاول بھٹو کا گوا میں استقبال ہوا… ہوئی اڈے پر استقبال ہوا ‘ اس پر بھی اعتراض کیا جارہا ہے… یوں سمجھ لیجئے کہ کس کس بات پر اعتراض نہیں کیا جارہا ہے… اگر بلاول نے نمستے کا جواب نمستے سے نہیں بلکہ سلام سے دیا ہوتا تو… تو اس پر بھی اعتراض کیا جاتا … اگر دونوں میں ملاقات اور بات ہو تی تو… تو اس ملاقات اور بات کے نتیجہ خیز نے ہو نے پر بھی کیا کیا نہیں سننا پڑتا … ہم تو صاحب اس سب سے جو ایک بات سمجھ رہے ہیں وہ یہ ہے کہ … کہ کوشش ہورہی ہے… یہ کوشش کہ جب جولائی میں ایس سی او کا سربراہی اجلاس ہو گا تو… تو اس سربراہی اجلاس میں پاکستان کے وزیر اعظم کی متوقع شرکت کو کسی طرح سبوتاژ کیا جائے … اسے روکا جائے … پاکستان کے وزیر اعظم پر اتنا دباؤ ڈالا جائے کہ… کہ وہ ہندوستان آنے کا خیال اپنے دل سے نکال دیں… بالکل اسی طرح جس طرح منموہن سنگھ دس سال تک پاکستان جانے کا خیال دل میں پالتے رہے … لیکن وزیر اعظم ہو نے کے باوجود وہ ایسا نہ کر سکے … ہمیں اس پر بھی کوئی اعتراض نہیں ہے… لیکن اس پر اعتراض ‘اُس پر اعتراض ‘ اس کی تنقید ‘اُس ی تنقید سے آخر حاصل ہو گا کیا…یقینا ووٹوں کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہو گا… بالکل بھی نہیں ہوگا ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے ، کسی جانی یا مالی نقصان کی طلاع نہیں

Next Post

کورپٹ سیاسی مافیاز کو تحفظ کیوں

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کورپٹ سیاسی مافیاز کو تحفظ کیوں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.