منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

آسمانی بجلی گرنے سے میاں بیوی سمیت ۴ہلاک

ژالہ بھاری کھڑی سے فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-07
in مقامی خبریں
A A
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

سرینگر//
جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے خانصاحب اور پانپور میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں جواں سال میاں بیوی سمیت۴؍افراد از جان ہوئے ۔
اطلاعات کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ کے بوجباغ پانپور میں ہفتے کی سہ پہر کو اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں میاں بیوی جھلس جانے سے زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے میاں بیوی کو مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت۲۵سالہ ہلال احمد ہانجی اور اس کی بیوی کی پہچان روزی جان کے بطور کی گئی ہے ۔
جوں ہی جواں سال میاں بیوی کی لاشیں ان کے آبائی گاوں پہنچائی گئیں تو وہاں کہرام مچ گیا ، خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں۔
دریں اثنا خانصاحب بڈگام میں ہفتے کے روز موسم نے کروٹ لی جس کے ساتھ ہی موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ خانصاحب کے پہاڑی علاقے مجہ پتھری میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے خاتون سمیت دو افراد اس کی زد میں آئے جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہوئی۔
ہلاک شدگان کی شناخت۵۷ سالہ محمد سلطان چوپان اور تاجہ بیگم زوجہ عبدالصمد چوپان ساکنان گرویٹھ کلان کے بطور ہوئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں فوری طورپر جائے وقوع کی اور روانہ کی گئی۔
اس دوران پہاڑی ضلع شوپیاں کے متعدد علاقوں میں ہفتے کی سہ پہرکو موسلا دھا ربارشوں کے بیچ زور دار ژالہ بھاری ہوئی جس وجہ سے کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان پہنچا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کی سہ پہر کو جنوبی کشمیر میں موسم نے کروٹ لی جس کے ساتھ ہی شدید ژالہ بھاری کا سلسلہ شروع ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ شوپیاں کے کاپرن‘ رے ، بٹہ گنڈ ، دانگام اور ملحقہ علاقوں میں شدید ژالہ بھاری سے کھڑی فصلوں، میوہ باغات اور سبزی باغوں کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ژالہ بھاری سے میوہ جات بشمول سیب، ناشپاتی، خوبانی وغیرہ کے باغوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے ۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ دس منٹ تک جاری رہنے والی ژالہ بھاری کی وجہ سے زمین پر تین انچ سفید پرت جمع ہوئی۔
ان کے مطابق کافی دیرتک ژالہ بھاری کی وجہ سے باغات کو نقصان پہنچا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تم کیوں نہیں اٹھ رہے؟ مجھے کچھ نہیں چاہیے پاپا براہِ کرم واپس آ جائیں‘

Next Post

پائین شہر کے عالی کدل میں آتشزدگی‘خاتون لقمہ اجل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار
مقامی خبریں

داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار

2025-06-29
مقامی خبریں

جموں کے بشنوہ میں ایک شخص کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد

2025-06-29
مقامی خبریں

سرینگر پولیس نے ایک منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی

2025-06-29
Next Post
پائین شہر کے عالی کدل میں آتشزدگی‘خاتون لقمہ اجل

پائین شہر کے عالی کدل میں آتشزدگی‘خاتون لقمہ اجل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.