جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بلاول بھٹو دہشت گردی کو فروغ دینے والا ہے :شنکر

’فعہ ۳۷۰ ماضی ہے ‘پاکستان کی ساکھ ختم ہو رہی ہے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-06
in مقامی خبریں
A A
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

نئی دہلی//
وزیر خارجہ‘ ایس جے شنکر نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کو دہشت گردی کی صنعت کو فروغ دینے والا، جواز فراہم کرنے والا اور ترجمان قرار دیا ہے۔
جے شنکر نے گوا میں شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے بعد کہا’’دہشت گردی کے متاثرین دہشت گردی پر بات کرنے کیلئے اس کے مجرموں کے ساتھ مل کر نہیں بیٹھتے ہیں‘‘۔
وزیر خارجہ نے کہا’’بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملک کے وزیر خارجہ کے طور پر آئے، یہ کثیر جہتی سفارت کاری کا حصہ ہے اور ہمیں اس سے زیادہ کچھ نظر نہیں آتا‘‘۔
دونوں وزرائے خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں دو طرفہ ملاقات نہیں کی۔
وزیر خارجہ کاکہنا تھا’’دہشت گردی پر، پاکستان کی ساکھ اس کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر سے بھی زیادہ تیزی سے ختم ہو رہی ہے‘‘۔
جے شنکر کے تبصرے ایک ایسے دن آئے ہیں جب جموں و کشمیر کے پونچھ کے قریب ایک جنگل میں چھپے ہوئے دہشت گردوں کو تلاش کرنے کے آپریشن کے دوران کارروائی میں ہندوستانی فوج کے پانچ جوان مارے گئے تھے۔ دہشت گردوں نے، جن کے بارے میں شبہ ہے کہ پاکستانی ہیں، نے گزشتہ ہفتے فوج کے ایک ٹرک پر گھات لگا کر حملہ کیا تھا، جس میں پانچ دیگر فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔
وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم کو جموں کشمیر میں آرٹیکل ۳۷۰ کی منسوخی پر تنقید کرنے اور اسے نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کی وجہ قرار دینے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا’’آرٹیکل ۳۷۰ تاریخ ہے۔ اٹھو اور کافی سونگھو۔‘‘
اس سے پہلے بلاول بھٹو نے کہا کہ ’ انڈیا کو بات چیت کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہو گا۔ انڈیا بین الاقوامی قوانین اوردو طرفہ تعلقات کی خلاف ورزی کر سکتا ہے تو بات چیت کا مستقبل کیا ہو گا؟ پاکستان کا اصولی موقف ہے کہ انڈیا کو کشمیر سے متعلق ۴؍اگست ۲۰۱۹ کی پوزیشن پر واپس آنا ہوگا۔‘
پاکستانی وزیر خارجہ نے گوا میں پاکستانی صحافیوں سے بات چیت میں کہا ہے ’’جہاں تک انڈیا پاکستان کے تعلقات ہیں تو ہمارا موقف ہمیشہ سے رہا کہ انڈیا کے ساتھ تعلقات معمول کے مطابق چاہتے ہیں۔ نئی صورت حال میں اگست ۲۰۱۹ کے فیصلے میں جب انڈیا نے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی بلکہ اپنے دو طرفہ مذاکرات کو بھی متاثر کیا۔‘‘
بٹھو نے کہاکہ انڈیا نے ۲۰۱۹؍اگست میں جو یکطرفہ قدم اٹھایا اس سے صورت حال مشکل ہوتی گئی تاہم کشمیر سے متعلق پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روبینہ تبسم: ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ خاتون جس نے پھولوں کا کار و بار کرکے منفرد مقام بنایا

Next Post

ایس سی او اجلاس:دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا ہے :وزیر خارجہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
ایس سی او اجلاس:دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا ہے :وزیر خارجہ

ایس سی او اجلاس:دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا ہے :وزیر خارجہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.