بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم

مرکز نے یوٹی کے محکمہ قانون‘انصاف اور پارلیمانی امور کے ساتھ بات چیت کے بعدمنظوری دے دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-04
in مقامی خبریں
A A
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

سرینگر///(ویب ڈیسک)
مرکزی سرکار نے جموں کشمیر اور لداخ میں ’آرمڈ فورسز آف دی یونین آف انڈیا‘ اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورسزکے مسلح اہلکاروں کو گرفتاری سے تحفظ فراہم کیا ہے۔
یہ حکم مرکزی نیم فوجی دستوں پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ اس تحفظ کا اطلاق ریاست میں دفعہ ۳۷۰ کے خاتمے کے بعد کیا گیا ہے، اب کسی بھی اہلکار کو مرکزی سرکار کی اجازت کے بغیر گرفتار نہیں کیا جا سکتا ہے۔ تین سال قبل تک ریاست جموں و کشمیر میں ’’رنبیر پینل کوڈ ۱۹۸۹ ‘‘ نافذ تھا جس کی وجہ سے ضابطہ فوجداری، ’سی آر پی سی، ۱۹۷۳ کے سیکشن ۴۵ ‘ کے تحت، مسلح افواج کے ارکان کو گرفتاری سے محفوظ نہیں رکھا گیا تھا۔
مرکزی وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر کے محکمہ قانون، انصاف اور پارلیمانی امور کے ساتھ بات چیت کے بعد مذکورہ تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے۔
وزارت داخلہ نے حکومت ہند کی وزارت قانون و انصاف سے بھی مشورہ کیا ہے۔ سی آر پی ایف ہیڈ کوارٹر سمیت دیگر فورسز نے مذکورہ حکم جاری کیا ہے۔
اس پیشرفت سے واقف ایک سینئر سی آر پی یف افسر نے بتایا کہ’’سنہ ۲۰۱۹ میں، جب جموں و کشمیر سے دفعہ ۳۷۰کو ختم کیا گیا تھا، ڈیوٹی کے دوران پیش آنے والے کسی بھی واقعے میں مسلح افواج کے اہلکاروں کو گرفتاری سے چھوٹ دینے کی راہ ہموار ہوئی تھی۔ مرکزی وزارت داخلہ میں اس موضوع پر کافی بحث ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر میں کئی ایسے واقعات پیش آئے ہیں جن میں مسلح افواج کے اہلکاروں کو پْر تکلف حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔‘‘
سی آر پی ایف افسر کا مزید کہنا تھا ’’ماضی میں جوانوں کو حراست میں لینے کے کئی واقعات پیش آئے ہیں۔ ایسے سنگین معاملات میں فوج نے اپنے جوانوں کی حفاظت کے لیے مقامی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ سختی سے نمٹا ہے۔ چونکہ کسی بھی قسم کی ڈیوٹی کے دوران سپاہی اپنی مرضی سے کچھ نہیں کرتا وہ صرف اپنے افسر کے حکم کی تعمیل کرتا ہے اور مقررہ (دی گئی) ڈیوٹی انجام دیتا ہے۔‘‘
افسر کا مزید کہنا تھا ’’جموں کشمیر میں سیکورٹی فورسز پر ڈیوٹی کے دوران ہجوم کے ذریعہ حملہ کیا گیا ہے، خواہ وہ ناکہ ڈیوٹی ہو یا امن و امان برقرار رکھنے کا معاملہ۔ چند سال پہلے تک کشمیر میں پتھراؤ کے واقعات عام تھے۔ ان میں کئی فوجی زخمی ہو جاتے تھے۔ اس وقت جب حالات کو سنبھالنے کے لیے جوانوں کی طرف سے طاقت کا استعمال کیا گیا تو انہیں ملزم بنا کر قانونی کارروائی کے دائرے میں لانے کی کوشش کی گئی۔ اب جموں و کشمیر اور لداخ میں جوانوں کو گرفتاری سے تحفظ دیا گیا ہے۔
’’اب ریاستی سرکار مذکورہ دفعہ کی ذیلی دفعہ (۱) کے تحت اپنی پولیس فورس کو تحفظ بھی فراہم کر سکتی ہے۔ جموں کشمیر اور لداخ میں فوج کے علاوہ تمام مرکزی فورسز کے جوانوں کو گرفتاری سے تحفظ فراہم ہوگا۔ سی آر پی ایف کے حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ اگر مسلح افواج کا کوئی جوان ڈیوٹی پر سفر کر رہا ہے تو اس کی حفاظت کا بھی انتظام کیا جائے گا۔‘‘
افسر نے ماضی میں وادی میں پیش آئے فرضی تصادم و دیگر جرائم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ تفصیلی آرڈر جاری ہونے کے بعد کافی باتیں واضح ہونگی۔ مسلح افواج کا اہلکار اگر کوئی غلط کام انجام دیتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی لیکن گرفتاری کی اجازت مرکزی سرکار سے لینی ہوگی۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر‘ لیہہ شاہراہ پر مختصر وقفے تک بند رہنے کے بعد ٹریفک بحال

Next Post

محبوبہ اور عبداللہ خاندان پاکستان کے اشاروں پر ناچنا چھوڑ دے :چگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
Next Post
پردیس کانگریس کمیٹی کے نئے صدر کا انتخاب

محبوبہ اور عبداللہ خاندان پاکستان کے اشاروں پر ناچنا چھوڑ دے :چگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.