جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

سجاد لون کا رونا

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-05-03
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

نہیں صاحب ہم یہ کہاں کہہ رہے ہیں کہ اپنے سجاد صاحب… سجاد لون صاحب رو رہے تھے…ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں… ہاں البتہ ہمیں یہ ضرور لگا کہ … کہ جیسے یہ رو رہے ہیں… اس بات پر رو رہے ہیں کہ دولت صاحب نے یہ کیوں کہا کہ کشمیر میں اگر کوئی لیڈر ہے تو… تو وہ اپنے ڈاکٹر صاحب… ڈاکٹر فاروق عبداللہ صاحب ۔اب اگر دولت صاحب نہیں بھی کہتے… ڈاکٹر صاحب کو لیڈر نہیں قرار دیتے تو… تو بھی ڈاکٹر صاحب لیڈر ہیں… کشمیر کے لیڈر ہیں اوراس میںاللہ میاں کی قسم کوئی شک نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے ۔ لیکن سجاد صاحب اس بات کو ماننے کیلئے تیار نہیں ہیں… وہ چاہتے ہیں کہ … کہ انہیں بھی کشمیر کا لیڈر مان لیا جائے… اس لئے مان لیا جائے کیونکہ دنیا میں روز نئے نئے لیڈر ابھر کر سامنے آ رہے ہیں… لیکن کشمیر میں نہیں … سجاد صاحب چاہتے ہیں کہ کشمیر سے بھی نئے لیڈر سامنے آجائیں … جیسے کہ کشمیر میں لیڈر تیار کرنے کی کوئی فیکٹری لگی ہے جس میں سے نئے لیڈر تیار ہو کر باہر نکل آئیں…اگر ایسا ہی ہوتا تو… تو اللہ میاں کی قسم ہم بھی سجاد صاحب کی حمایت کرتے … ہم بھی مطالبہ کرتے کہ ڈاکٹر صاحب اب عمر کے اس حصے میں پہنچ گئے ہیں جہاں زیادہ تر لوگ گھروں میں بیٹھ کر ذکر اللہ کرتے ہیں… لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ایسی کوئی فیکٹر ‘لیڈر تیار کرنے کا کوئی کار خانہ دنیا کے کسی کونے میں موجود نہیں ہے… کشمیر استثنیٰ نہیں… بالکل بھی نہیں ۔ سجاد صاحب اگر کشمیر کے لیڈر کے طور ابھر کر سامنے نہیں آ رہے ہیں… یا انہیں ابھی کوئی لیڈر تسلیم نہیں کر پا رہا ہے… اگر ان کا قد ابھی اتنا نہیں بڑھا ہے‘ جتنی ان کی خواہش ہے تو… تو اس میں کسی کی کوئی خطا ‘ کوئی غلطی نہیں ہے… کہ… کہ سجاد صاحب خود اس بات کا جائزہ لیں کہ وہ ہندوارہ سے باہر کیوں نہیں نکل پا رہے ہیں… وہ کنویں کے مینڈک کیوں کر بنے ہو ئے ہیں… انہیں لوگ… کشمیر کے لوگ کیوں لیڈر تسلیم نہیں کررہے ہیں… ان کی جماعت کیوں اتنی بڑی اور مضبوط نہیں بن پا رہی ہے جتنی کہ ڈاکٹر صاحب کی این سی ہے…جس دن سجاد صاحب کی سمجھ میں یہ بات آجائیگی … جس دن وہ اس بات کو سمجھ جائیں گے… اُس دن سے یہ جناب یہ رونا بند کریں گے کہ… کہ کشمیر میں نئی لیڈر شپ کو ابھرنے کیوں نہیں دیا جارہا ہے… کہ… کہ ہمارا جاننا اور ماننا ہے کہ دہلی لاکھ کوششیں کرے… لیکن… لیکن بالآخر کشمیر میں کون لیڈر ہے اور کون نہیں ‘ اس کا فیصلہ لوگ کریں گے‘ اس کا فیصلہ لوگ کرتے ہیں…دہلی کشمیر کیلئے وزیر اعلیٰ منتخب کر سکتی ہے‘ سلیکٹ کر سکتی ہے… لیکن لیڈر نہیں ‘ بالکل بھی نہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات نہیں چاہتی :عمرعبداللہ

Next Post

سیاست دان کشمیر کے مجرم

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

سیاست دان کشمیر کے مجرم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.