پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سوڈان جھڑپیں تیسرے ہفتے میں داخل، فضائی حملے، گولہ باری جاریا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-30
in عالمی خبریں
A A
سوڈان میں 7 ماہ بعد ہنگامی حالت ختم کر دی گئی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے ناراضگی، براہ راست رابطہ منقطع کر دیا

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا اسرائیل کا دورہ اچانک منسوخ

جنیوا//
ہفتے کے آغاز کے ساتھ سوڈان میں جاری لڑائی تیسرے ہفتے میں داخل ہو گئی، خرطوم میں فضائی حملوں، طیارہ شکن ہتھیاروں اور توپوں کے گولوں کی آوازیں اب بھی سنی جا سکتی ہیں اور شہر کے کچھ حصوں سے گہرا دھواں اٹھ رہا ہے۔
جمعہ کو جنگ بندی میں 72 گھنٹے کی توسیع کے اعلان کے باوجود فوج اور اس کے حریف نیم فوجی دستوں کے درمیان لڑائی جاری رہی۔ فضائی حملوں اور گولہ باری نے خرطوم اور اس سے ملحقہ شہروں بحری اور ام درمان کو ہلا کر رکھ دیا۔
فوج اور نیم فوجی سریع الحرکت فورس (آر ایس ایف) کے درمیان 15 اپریل سے جاری اقتدار کی لڑائی میں سینکڑوں ہلاک ہو گئے اور ہزاروں لوگ اپنی جانیں بچا کر نقل مکانی کر چکے ہیں۔ تشدد کی اس لہر نے جمہوریت کی راہ پر گامزن ملک کو پٹری سے اتار دیا ہے۔
اس لڑائی نے مغربی دارفور کے علاقے میں دو دہائیوں پرانے تنازعے کو بھی زندہ کر دیا ہے جہاں اس ہفتے متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
فوج دارالحکومت میں آر ایس ایف فورسز کے ٹھکانوں پر جیٹ طیارے یا ڈرون بھیج رہی ہے ، جہاں بہت سے شہری جنگ کی وجہ سے ایندھن، پانی ، بجلی اور غذائی اشیاء کی قلت کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق کم از کم 512 افراد ہلاک اور 4200کے قریب زخمی ہوئے ہیں، خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق، لڑائی کے صرف پہلے ہفتے میں ہی ملک میں 75,000سے زیادہ افراد اندرونی طور پر نقل مکانی پر محبور ہو گئے تھے۔
دارالحکومت میں صرف 16 فیصد ہسپتال معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔
غیر ملکی طاقتوں کی ثالثی میں، تازہ ترین جنگ بندی، اتوار کی آدھی رات تک جاری رہے گی۔مگر اس دوران ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف )نے فوج پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ام درمان اور کوہ اولیاء میں اس کے اڈوں پر فضائی حملے کر رہی ہے۔ جبکہ فوج نے آر ایس ایف کو جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
تشدد کے باعث ہزاروں سوڈانی پناہ گزین سرحدوں کے پار جانے پر مجبور ہوگئے جس سے افریقہ کے غیر مستحکم خطے میں مزید عدم استحکام کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
بعض ممالک نے گزشتہ ہفتے اپنے سفارت کاروں اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے، بشمول ایئر لفٹوں کے ذریعے۔
برطانیہ نے کہا کہ اس کا انخلاء ہفتہ کو ختم ہو جائے گا۔
امریکہ نے کہا کہ کئی سو امریکی زمینی، سمندری یا ہوائی راستے سے سوڈان سے روانہ ہوئے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، 300 امریکیوں کو لے کر بسوں کا ایک قافلہ جمعہ کو دیر گئے خرطوم سے 525 میل (850 کلومیٹر) کی مسافت پر بحیرہ احمر کی جانب روانہ ہوا۔ یہ امریکہ کے زیر اہتمام شہریوں کے انخلاء کی پہلی کوشش ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی ترجمان روینہ شامداسنی نے کہا کہ دارفور میں، فوج اور آر ایس ایف کی جنگ میں پیر سے اب تک کم از کم 96 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکی فوج نے اپنے پائلٹس کو عارضی طور پر گراؤنڈ کردیا

Next Post

مِنگا شیرپا نے ناظم اطلاعات کا چارج سنبھالا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے ناراضگی، براہ راست رابطہ منقطع کر دیا

2025-05-12
عالمی خبریں

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا اسرائیل کا دورہ اچانک منسوخ

2025-05-12
شروعاتی کاروبارمیں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان
عالمی خبریں

امریکا-برطانیہ معاہدے کا اثر

2025-05-12
حج۲۰۲۴:۱۸ لاکھ۳۳ ہزار۱۴۶ عازمین نے فریضہ حج ادا کیا
عالمی خبریں

عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان کا آغاز

2025-05-12
اقوام متحدہ نے یوکرین میں روس کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی
عالمی خبریں

کیف پر اگلے کئی روز تک فضائی حملوں کا خطرہ ہے: امریکی سفارتخانہ

2025-05-12
شمالی کوریا دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دے گا: کم جونگ ان
عالمی خبریں

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

2025-05-10
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

2025-05-10
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
عالمی خبریں

کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد

2025-05-10
Next Post
مِنگا شیرپا نے ناظم اطلاعات کا چارج سنبھالا

مِنگا شیرپا نے ناظم اطلاعات کا چارج سنبھالا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.