اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی فوج نے اپنے پائلٹس کو عارضی طور پر گراؤنڈ کردیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-30
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

واشنگٹن//
امریکی فوج نے اپنے پائلٹس کو عارضی طور پر گراؤنڈ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کے سربراہ کی جانب سے یہ فیصلہ حال ہی میں رونما ہونے والے پے درپے حادثات کی وجہ سے کیا گیا ہے جس کے بعد امریکی چیف آف آرمی اسٹاف نے اہم آپریشنز میں حصہ نہ لینے والے پائلٹس کو فوری طور پر گراؤنڈ کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق حالیہ چند ہفتوں میں امریکی فوج کے ہیلی کاپٹروں کو پیش آنے والے حادثات اور ان میں ہلاکتوں کی وجہ سے پائلٹس کی مزید مطلوبہ تربیت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا ہےکہ روٹین کے ائیرآپریشنز کی معطلی کا نفاذ جمعہ سے فوری طور پر کیا گیا ہے اور جن یونٹس کے پائلٹس کو گراؤنڈ کیا گیا اب انہیں مکمل تربیت دی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق ایکٹو ڈیوٹی یونٹس کے لیے تربیت کی تاریخ یکم سے 5 مئی تک رکھی گئی ہے جب کہ آرمی نیشنل گارڈز اور ریزرو یونٹس 31 مئی تک اپنی تربیت مکمل کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکی ریاست الاسکا میں دو ایچ اے 64 اپاچی ہیلی کاپٹرز میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین امریکی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوئے جب کہ گزشتہ ماہ ہونے والے ایک اور ہیلی کاپٹر حادثے میں 9 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔
سوڈان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے عوام پر تباہ کن اور المناک اثرات مرتب ہو رہے ہیں، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ //
اقوام متحدہ نے اطلاع دی ہے کہ فریقین کی جانب سے سوڈان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے عوام پر تباہ کن اور المناک اثرات مرتب ہوئے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارچ نے یومیہ پریس کانفرنس میں سوڈان میں جاری تنازعات کے بارے میں آگاہی کرائی۔
اقوام متحدہ کے سوڈان میں اپنے وجود کو برقرار رکھنے کا ذکر کرنے والے دو جارچ نے یہ پیغام دیا کہ یہ مشن پورٹ سوڈان سے اپنی کاروائیاں سر انجام دے رہا ہے ’’ہم سوڈانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔”
دجارچ نے کہا کہ جیسا کہ بہت سے ممالک میں ہے سوڈان میں اقوام متحدہ کی کارروائیوں میں مقامی اہلکار موجود ہیں اور جب بھی موقع ملتا ہے انسانی امداد فراہم کی جاتی ہے، لیکن ہم اپنے اہلکاروں کی حفاظت کے بھی پابند ہیں۔
طرفین کو مذاکرات کی میز پر یکجا کرنے کے لیے مختلف کاروائیاں کرنے کی وضاحت کرنے والے دوجارچ نے کہا کہ "ہماری اولیت فائر بندی کا قیام ہے۔
حاصل کردہ معلومات کے مطابق جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، جس سے ہماری نسانی امدا د کی ترسیل کی کاروائیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ ”

انہوں نے سوڈان میں فائربندی کے اقدام سے صحیح معنوں میں مثبت نتائج حاصل نہ کر سکنے اور جھڑپوں کے حوالے سے کہا کہ :” "یہ ہمارے لیے بہت مایوس کن اور رکاوٹ پیدا کر رہا ہے۔جیسا کہ سیکریٹری جنرل (انتونیو گوٹیریس) نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کہا، اس تنازعے کے فریق رہنماؤں کو چاہیے کہ وہ سوڈانی عوام کے مفادات کو اپنے ذاتی مفادات بالا تر رکھیں۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرمپ کا 2024 کے الیکشن میں جوبائیڈن کو ’کچلنے‘ کا عزم

Next Post

سوڈان جھڑپیں تیسرے ہفتے میں داخل، فضائی حملے، گولہ باری جاریا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

2025-07-05
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

2025-07-05
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی
عالمی خبریں

روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف مائیکل گوڈکوف یوکرینی حملے میں ہلاک

2025-07-05
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
عالمی خبریں

ایران میں 3 سال سے قید فرانسیسی جوڑے پر اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام

2025-07-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

2025-07-04
عالمی خبریں

حزب اللہ کا ہتھیار چھوڑنے سے انکار

2025-07-04
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی، امریکا

2025-07-03
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایرانی صدر نے عالمی توانائی جوہری ادارے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا، ایرانی سرکاری میڈیا

2025-07-03
Next Post
سوڈان میں 7 ماہ بعد ہنگامی حالت ختم کر دی گئی

سوڈان جھڑپیں تیسرے ہفتے میں داخل، فضائی حملے، گولہ باری جاریا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.