منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی، شاہ، نڈا کو سونیا کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر معافی مانگنی چاہیے : کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-29
in قومی خبریں
A A
پانچ ریاستوں میں شکست:کانگریس کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی// کانگریس پارٹی اور اس کے سرکردہ لیڈروں نے کہا ہے کہ کرناٹک سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے باسنگوڈا پاٹل یتنال نے بی جے پی قیادت کے کہنے پر پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی کے لیے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے ہیں، اس لئے وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا کو محترمہ گاندھی سے معافی مانگنی چاہیے ۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، پارٹی کی ترجمان سپریہ شرینیت، پارٹی کے سینئر لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا نے بی جے پی کے لیڈر کے بیان کو ان کا گھٹیا پن قرار دیا اور کہا کہ مسز گاندھی کے لئے جس سطح کی زبان استعمال کی گئی ہے وہ قابل مذمت ہے اور بی جے پی قیادت کو اس کے لئے معافی مانگنی چاہیے ۔
پارٹی نے اپنے آفیشل ٹویٹر پیج پر ان الفاظ کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ”کرناٹک میں بی جے پی ختم ہونے کے دہانے پر ہے ۔ ایسے میں اس کے لیڈروں کی بوکھلاہٹ بڑھتی جا رہی ہے ۔ اس بوکھلاہٹ میں بی جے پی لیڈر وزیر اعظم کے کہنے پر الٹے سیدھے بیانات دے رہے ہیں۔ وزیر اعظم کے اکسانے پر کرناٹک میں ان کے پسندیدہ لیڈر باسنگوڈا پاٹل یتنال نے کانگریس کی سابق صدر کو ‘وش کنیا’ کہہ کر توہین کرنے کی شرمناک حرکت کی ہے ۔
کانگریس نے کہا، "مسز گاندھی ملک کے لیے شہید ہوئے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی اہلیہ ہیں اور بی جے پی کے لیڈروں اور مسٹر مودی نے خود ماضی میں ان کے بارے میں بہت توہین آمیز اور قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے ۔ ملک کسی شہید وزیراعظم کی اہلیہ کے لیے نازیبا الفاظ کا استعمال برداشت نہیں کرے گا۔ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ کے کہنے پر اور مسٹر بومئی کی سرپرستی میں مسز گاندھی جی کے بارے میں جس طرح کی باتیں کہی گئی ہیں، اس کا حساب کرناٹک اور ملک کے عوام لیں گے ۔
پارٹی نے کہا، ‘‘ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مسٹر مودی، مسٹر شاہ، بی جے پی کے صدر جے پی نڈا اور وزیر اعلیٰ بومئی اس کے لیے مسز گاندھی سے عوامی طور پر معافی مانگیں۔’’[؟]
کانگریس کے جنرل سکریٹری وینوگوپال نے کہا، "ہر الیکشن میں وہ محترمہ سونیا گاندھی کی توہین کرنے کے لیے نئی گالیاں ایجاد کرتے ہیں، جنہوں نے اپنی پوری زندگی انتہائی وقار اور شائستگی کے ساتھ گزاری ہے ۔ بی جے پی ہمارے لیڈروں کے خلاف اپنی گندی زبان سے مسلسل نیچے گرتی جا رہی ہے ۔ مودی جی، کیا آپ اس اصطلاح کی حمایت کرتے ہیں؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کنالوجی اور روایت کو ساتھ لیکر چلنا چاہئے : لوک سبھا اسپیکر

Next Post

راج ناتھ نے روس، ازبکستان، بیلاروس اور کرغزستان کے وزرائے دفاع کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کا فیصلہ 1971 میں ہی ہوجانا چاہیے تھا:راجناتھ

راج ناتھ نے روس، ازبکستان، بیلاروس اور کرغزستان کے وزرائے دفاع کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.