اسٹاک ہوم///
یوکرین پر روسی حملےکے بعد یورپ کے فوجی اخراجات میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے۔
اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق یوکرین پر روسی حملےکے بعد سے یورپ کے فوجی اخراجات میں 2022 میں کئی گنا اضافہ دیکھا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سرد جنگ کے بعد یورپ کے فوجی اخراجات میں اتنا اضافہ پہلے نہیں دیکھا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یورپ کےفوجی اخراجات 2.24ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہےکہ یورپ کے فوجی اخراجات دنیا کی مجموعی گھریلوپیداوار کا 2.2 فیصد ہیں۔