جموں//
جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پونچھ میں اپنی قیمتی جانیں گنوانے والے اہلکاروں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہاکہ قوم کے تئیں ان کی خدمت کو کھبی بھولا نہیں جائے گا۔
ایل جی منوج سنہا نے کہا ’’ پونچھ میں بہادر فوجی جوانوں کی جانیں گنوانے کے واقعے سے بے حد افسوس ہوا۔ ان کی قوم کے تئیں خدمات کو کبھی بھولا نہیں جائے گا۔میرے خیالات پسماندگان کے ساتھ ہیں‘‘۔
بتادیں کہ پونچھ کے بھمبر گلی علاقے میں نامعلوم ملی ٹینٹوں نے فوجی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ ایک شدید طورپر زخمی ہوا۔
حملے کے بعد پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔