ممبئی//ممبئی میں گرمی کی شدت سے شہری بے حال،سڑکیں سنسان ہیں اور رمضان کے آخری عشرہ میں روزہ دار بھی پریشان ہیں،سانتاکروز میں درجہ حرارت اعشاریہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھونے پر شہری تڑپ اٹھے ، جو ایک دہائی میں اپریل کا تیسرا گرم ترین دن بن گیا ہے ۔
یہ معمول سے پانچ ڈگری زیادہ تھا۔ دفتر موسمیات نے بدھ کو ممبئی اور تھانے کے لیے ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کی کیونکہ درجہ حرارت مسلسل دوسرے دن 37 سے تجاوز کر گیا۔
ٹائمز آف انڈیا: نئی ممبئی کے تھانے -بیلا پور اسٹیشن، جہاں اتوار کو ایک کھلے میدان میں ایک سرکاری تقریب کے دوران گرمی سے 14 افراد کی موت ہو گئی، پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے دو ڈگری زیادہ ہے ۔ پچھلے 10 سالوں میں، اپریل میں سب سے زیادہ 39 ڈگری کا درجہ حرارت 22 اپریل 2014 کو ریکارڈ کیا گیا تھا، اور پچھلے سال اسی تاریخ کو یہ 38.9 ڈگری تھا۔ سیزن کا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 12 مارچ کو 39.4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔