کراچی//
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مکی آرتھر پاکستانی ٹیم کی پلاننگ سمیت دیگر معاملات کی نگرانی کریں گے اور رواں سال ورلڈکپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ مکی آرتھر دو روز قبل اسلام آباد پہنچے تھے اور انہوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنتٹی سیریز میں مصروف پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی تھی۔
یاد رہے کہ مکی آرتھر کی سفارشات پر ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک کا تقرر پہلے ہی کیا جاچکا ہے جو اس وقت پاکستانی اسکواڈ کے ساتھ موجود ہیں۔