پونے//مہاراشٹر کی جیلوں کی اب ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے جس سے جیل کے اندر قیدیوں کی سکیورٹی اور نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے میں مدد ملے گی۔
جیلوں اور اصلاحی خدمات کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) امیتابھ گپتا نے بدھ کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ پہلے مرحلے میں 12 مقامات پر ڈرون کے ذریعے گشت کی جائے گی۔
اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل سواتی ساٹھے ویسٹ ڈویژن، ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل ہیڈ کوارٹر سنیل دھمال، یرواڈا جیل سپرنٹنڈنٹ رانی بھوسلے ، پرنسپل دولت راؤ جادھو اور سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
آئی جی نے کہا کہ جیل کی سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے ڈرون نگرانی اولین ترجیح رہی ہے ۔ 12 ڈرون سے مختلف جیلوں کی سرگرمیوں کو ریکارڈ کیا جائے گا۔ رات کو متعلقہ ڈرون سے فلم بندی بھی کی جائے گی۔ خاص طور پر، اس سے جیل اور قیدیوں کے درمیان ہونے والے واقعات کے بارے میں اپ ڈیٹ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
مسٹر گپتا نے کہا کہ یروڈا سنٹرل جیل، کولہاپور، ناسک، سمبھاجی نگر، تلوجا، تھانے ، امراوتی، ناگپور، کلیان اور چندر پور میں پائلٹ بنیاد پر ڈرون سے نگرانی شروع کر دی گئی ہے ۔
مرکزی وزارت داخلہ کے جاری کردہ حکم کے مطابق مہاراشٹر حکومت نے بھی ڈرون نگرانی کو ترجیح دی ہے ۔