منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، مزید برف وباراں کا امکان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-19
in ٹاپ سٹوری
A A
بالائی حصوں میں ہلکی برفبار‘میدانی علاقوں میں بارشیں

Rain

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۱۹اپریل

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے جہاں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے وہیں بازاروں میں عید سے قبل کی گہماگہمی متاثر ہوگئی ہے ۔

متعلقہ

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

موسمیات محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 22 اپریل تک موسمی صورتحال دگر گوں رہنے کا ہی امکان ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ وادی کے میدانی علاقوں میں 22 اپریل تک رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوسکتی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دوران دن کے درجہ حرارت میں 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ کی گراوٹ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 23 اپریل سے موسم میں بہتری واقع ہونے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سری نگر میں 15.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 39.0 ملی میٹر، پہلگام میں 41.0 ملی میٹر، گلمرگ میں 49.6 ملی میٹر، کپوارہ میں 26.9 ملی میٹر، پلوامہ میں 20.0 ملی میٹر، شالیمار میں 20.0 ملی میٹر اور کوکر ناگ میں 25.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔

وادی میں بارشوں سے جہاں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے وہیں معمولات زندگی بھی متاثر ہوئے ہیں۔

وادی کے بازاروں میں عید سے قبل جو غیر معمولی بھیڑ دیکھی جاتی تھی وہ کہیں نظر نہیں آرہی ہے کیونکہ خراب موسمی حالات لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی دے رہے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ امسال عید سے قبل بارشوں کی وجہ سے فی الوقت ہمارا کام ٹھپ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو بھیڑ عید سے قبل بازاروں کی ہوتی تھی وہ مفقود ہے ۔

دریں اثنا گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درج حرارت 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا

 

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کٹھوعہ میں جموں وکشمیر بینک کے۷نئے براچ قائم ہوں گے :جتندر

Next Post

جموں وکشمیر کو پہلے دفعہ370 اور پھر ملی ٹنسی کی وجہ سے کافی متاثر یونا پڑا:منوج سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی
ٹاپ سٹوری

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

2025-07-04
شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل
ٹاپ سٹوری

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

2025-07-01
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’دہشت گردی کے متاثرین کیلئے انصاف کا انتظار ختم‘

2025-06-30
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا:ایل جی کی سول سوسائٹی سے مشاورت

2025-06-29
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
اہم ترین

ریاست کا درجہ بحال کرنے پر بحث اب جلد ختم ہونی چاہیے: وزیر اعلیٰ

2025-06-27
لیفٹیننٹ گورنر نے یونیفائیڈ ہیڈکواٹرز میٹنگ کی صدارت کی
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا پر ایل جی سیاسی قیادت سے ملاقی

2025-06-27
Next Post
جموں کشمیر سنہری دور کی طرف بڑھ رہا ہے :سنہا

جموں وکشمیر کو پہلے دفعہ370 اور پھر ملی ٹنسی کی وجہ سے کافی متاثر یونا پڑا:منوج سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.