نئی دہلی//کانگریس کے سینئر لیڈر اور ووٹوں کی گنتی سے پہلے گوا میں پارٹی کے سپروائزر بناکر بھیجے گئے سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے کہاکہ گواانتخابات کے نتائج پارٹی کے لئے مایوس کن ہیں اور جو امید کی گئی تھی پارٹی کو اس الیکشن میں وہ کامیابی ریاست میں حاصل نہیں ہوئی۔چدمبرم نے کہاکہ پارٹی کو ریاستی اسمبلی انتخابات میں جیت کی امید تھی اور جس طرح کانگریس نے اپنے کام سے لوگوں کا اعتماد جیتا تھا اس سے کانگریس کی جیت یقینی تھی لیکن ووٹوں کی تقسیم ہونے کا خمیازہ کانگریس کو گوا میں بھگتنا پڑا ہے ۔چدمبرم نے کہاکہ ہماری جیت یقینی تھی لیکن ووٹ تقسیم ہوئے ہیں اس لئے جتنی سیٹوں کی ہم نے امید کی تھی اس سے کم سیٹیں ہمیں ملی ہیں۔ بی جے پی کا جیت کا فرق محض۳۳فیصد ووٹ کا ہے جو بہت کم ہے اور باقی جماعتوں میں بھی ووٹوں تقسیم ہوئے ہیں۔