نئی دہلی//کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہا ’میں عاجزی سے عوام کا فیصلہ تسلیم کرتا ہوں۔ جیتنے والوں کو مبارکباد۔گاندھی نے انتخابات میں پارٹی کے لیے کام کرنے پر کانگریس پارٹی کے تمام کارکنوں اور رضاکاروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا ’ہم اس نتیجے سے سبق سیکھیں گے اور انڈیا کے عوام کے لیے کام کرتے رہیں گے۔‘سیاسی ماہرین کے مطابق بہتر کارکردگی نہ دکھانے والی اپوزیشن پارٹیاں ملک میں بڑھتی مہنگائی، کسانوں کے احتجاج اور دیگر مسائل سے برسراقتدار بی جے پی کے خلاف فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی ہیں جبکہ بی جے پی کو وزیر اعظم نریندر مودی کی سیاسی حکمت عملی، جاری کی گئی فلاحی سکیموں، مبینہ طور پر فرقہ وارانہ بیان بازی اور ٹکٹوں کی بہتر امیدواروں میں تقسیم سے فائدہ ہوتا نظر آ رہا ہے۔