نئی دہلی// نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے ہماچل پردیش کے یوم تاسیس پر عوام کو مبارکباد دی ہے اور ان کی خوشی اور خوشحالی کے لئے نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
ہفتہ کو یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر دھنکھر نے کہا کہ دیو بھومی ہماچل فطرت اور ثقافت کا منفرد سنگم ہے ۔ بھرپور نباتات اور حیوانات، زندگی بخش ندیاں اور لوگوں کا پیار بھرا رویہ ریاست کو منفرد بناتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہماچل ڈے پر مبارکباد۔ میری خواہش ہے کہ یہ ریاست ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئے ۔