منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

راجوری کے ہسپتال سے زخمی پاکستانی دراندازی کیلئے منفی خون کی اپیل

۲۳ سالہ محمد طارق کی دونوں ٹانگوں میں فریکچر اور گولی لگنے سے کھلے زخم ہیں:ڈاکٹر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-15
in اہم ترین
A A
راجوری کے ہسپتال سے زخمی پاکستانی دراندازی کیلئے منفی خون کی اپیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//(ویب ڈیسک)
راجوری کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال کے ڈاکٹر ان دو پاکستانی دراندازوں میں سے ایک کے لیے نگیٹیو خون گروپ کی تلاش کر رہے ہیں جنہیں ۸؍اور۹؍اپریل کو جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریب جنگلات سے فوج کے دستوں نے زخمی حالت میں پکڑا تھا۔
ڈاکٹر محمود حسین بجار نے بتایا کہ اس شخص کی شناخت ۲۳ سالہ محمد طارق کے نام سے ہوئی ہے، جس کی دونوں ٹانگوں میں فریکچر اور گولی لگنے سے کھلے زخم تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کی سرجری کیلئے خون کا بندوبست کر رہے ہیں۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق زخمی شخص کی حالت مستحکم ہے اور ہسپتال کو سرجری کے لیے تین سے پانچ یونٹ اے نیگیٹو خون کی ضرورت ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے اس مقصد کیلئے کچھ این جی اوز سے بھی رابطہ کیا ہے۔
پاکستان کے زیر قبضہ جموں کشمیر (پی او جے کے) کے چنجال سے تعلق رکھنے والے محمد شکیل (۳۲) کے ساتھ طارق کو اتوار کی صبح پونچھ کے علاقے شاہ پور سے گرفتار کیا گیا۔ وہ ایل او سی عبور کر کے پونچھ میں۸/۹؍اپریل کی درمیانی شب تین کے گروپ میں داخل ہوئے تھے۔
ان کا تیسرا ساتھی، محمد شریف کوہلی (۴۲) مارا گیا، جب تینوں نے جنگلوں کی طرف بھاگنا شروع کیا تو فوج کے دستوں نے فائرنگ کی۔ فوجیوں نے لاش کے قریب سے کچھ دستاویزات اور کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ۱۷کلو گرام منشیات برآمد کی اور بعد میں جنگل سے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کی مدد سے دیگر دو گھسنے والوں کو پکڑ لیا۔
زخمی شخص کو پونچھ کے ضلع اسپتال لے جایا گیا اور ابتدائی علاج کے بعد ۱۰؍ اپریل کو راجوری کے جی ایم سی اسپتال لے جایا گیا۔
یہ پہلا موقع نہیں جب فوجی دستوں نے پاکستانی دراندازوں کو زخمی حالت میں پکڑ کر ہسپتال میں داخل کیا ہو۔
گزشتہ سال اگست میں‘بھارتی فوجیوں نے پاکستان کے زیر قبضہ جموںکشمیر کے ضلع کوٹلی کے سبز کوٹ گاؤں کے رہنے والے ایک پاکستانی دہشت گرد تبارک حسین (۳۲) کی سرجری کیلئے اپنے خون کی تین بوتلیں عطیہ کی تھیں۔ تبرک اس وقت فوجی دستوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا جب اس نے دو دیگر افراد کے ساتھ ایل او سی کو عبور کیا اور راجوری ضلع کے جھنگر سیکٹر میں ایک سرحدی چوکی پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کے ساتھ خاردار تاروں کی باڑ کو کاٹنے کی کوشش کی۔ اس کے دو ساتھی ‘پاکستان کے زیر قبضہ جموںکشمیر کی طرف واپس بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔
تبارک کو ران اور کندھے پر دو گولیاں لگیں اور ان کی حالت نازک تھی۔ راجوری میں آرمی ہسپتال کے کمانڈنٹ بریگیڈیئر راجیو نائر نے کہا’’ہماری ٹیم کے ارکان نے اسے خون کی تین بوتلیں دیں، اس کا آپریشن کیا اور اسے آئی سی یو میں داخل کرایا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشتواڑ :مرگن ٹاپ سڑک ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بحال

Next Post

’جامع مسجد کو مقفل کرنا سرکاری دعووں کی نفی ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
سرینگر کی جامع مسجد کے اندر عکس بندی پر پابندی

’جامع مسجد کو مقفل کرنا سرکاری دعووں کی نفی ہے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.