بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر پر آج دہلی میں میٹنگ وفاقی وزیر داخلہ جموں کشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں

دونوں صوبوں میں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں پر بھی تبادلہ خیال ہو گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-13
in اہم ترین
A A
کشمیر پر آج دہلی میں میٹنگ وفاقی وزیر داخلہ جموں کشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

نئی دہلی//
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعرات کو جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
شاہ کو جموں و کشمیر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں مرکزی حکومت اور یونین ٹیریٹری انتظامیہ کے سیکورٹی حکام کی طرف سے تفصیلی پریزنٹیشن دی جائے گی۔
ایک میڈیا رپورٹ میںذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ دہلی میں ہونے والی میٹنگ میں لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کی صورتحال، سرحد پار سے دراندازی کی کوششوں اور اقلیتی برادری کے ارکان کو نشانہ بنانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال ہونے کی امید ہے۔
میٹنگ کے دوران جی۲۰ سربراہی اجلاس کی جاری تیاریوں اور جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا ۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔
جموں کشمیر ۲۲ سے ۲۵مئی تک جی۲۰؍ اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا، جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ اور دیگر سینئر افسران میٹنگ میں شرکت کریں گے۔
وزیر داخلہ نے گزشتہ سال اکتوبر میں جموں و کشمیر کے اپنے تین روزہ دورے پر بھی مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔
شاہ نے۲۸ دسمبر۲۰۲۲ کو نئی دہلی میں جموں اور کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سیکورٹی صورتحال اور ترقی کے پہلوؤں پر ایک جائزہ میٹنگ بھی کی تھی۔
جموں و کشمیر میں گزشتہ تین سالوں میں کئی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہوئے ہیں۔
حکومت نے پارلیمنٹ کو مطلع کیا تھا کہ جموں و کشمیر میں۲۰۱۹ میں آرٹیکل ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد سے جولائی۲۰۲۲ تک ۵کشمیری پنڈتوں اور ۱۶دیگر ہندوؤں اور سکھوں سمیت ۱۱۸شہری مارے گئے۔
گزشتہ سال مئی میں جموں کے کٹرہ کے قریب ان کی بس میں آگ لگنے سے چار ہندو یاتری ہلاک اور کم از کم ۲۰ زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ آگ بھڑکانے کے لیے چپکنے والے بم کا استعمال کیا گیا ہے۔
آرٹیکل ۳۷۰، جس نے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دیا تھا‘۵؍اگست۲۰۱۹ کو منسوخ کر دیا گیا تھا اور ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کر دیا گیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اپنی پارٹی جموں کشمیر میں پائیدار امن اور خوشحال کیلئے وقف ہے :بخاری

Next Post

راجوری میں ایل او سی کے نزدیک ڈرون بر آمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
Next Post
کٹھوعہ میں پاکستانی ڈرون نظر آنے کے بعد بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع

راجوری میں ایل او سی کے نزدیک ڈرون بر آمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.