پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

گڈ کری کا زوجیلا ٹنل کا معائنہ :’اس سےاحت دو گنا بڑھ جائیگی ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-10
in ٹاپ سٹوری
A A
جموں و کشمیر میں ملک کی سب سے لمبی ریل سرنگ ۷۵ء۱۲کلومیٹر کا ۶۰ فیصد کام مکمل ہو ا:حکام

Kashmir- Zojila-tunnel File Photo

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت

سرینگر/۱۰اپریل
مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈکری نے پیر کو جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز پر پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کے اراکین کے ساتھ – لداخ کے لیے تمام موسمی رابطہ قائم کرنے کے لیے ایشیا کی سب سے لمبی سرنگ ‘زوجیلا ٹنل کا معائنہ کیا۔
گڈکری نے سرنگ کو ایک تاریخی کارنامہ قرار دیا اور کہا کہ اس سے لداخ خطہ بیرونی دنیا کے ساتھ مزید گہرائی کے ساتھ جڑ جائے گا۔
مرکزی وزیر دو روزہ دورے پر جموں و کشمیر آئے ہوئے ہیں جہاں وہ پارلیمانی کمیٹی کو خطے میں شاہراہوں کی تعمیر سے متعلق تفصیلات دیں گے۔
کل وزیر موصوف، مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ کے ہمراہ سرینگر جموں قومی شاہراہ کا بھی دورہ کریں گے۔
اس موقعے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے گڈکری کا کہنا تھا ”اس سرنگ کے بننے سے جموں و کشمیر کی ٹورازم کو فروغ ملے گا اور دو سے تین گنا بڑھے گا، اس سے مزید روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے“۔
مرکزی وزیرکا مزید کہنا تھا ”ٹنل پر لاگت 12000 کروڑ سے زیادہ تھی تاہم ٹکنالوجی کے استعمال کی وجہ سے 5000 کروڑ روپے کم ہوئے۔ اس کے علاوہ یہ بھارت کی پہلی ٹنل ہے جو اتنی اونچائی پر واقع ہے“۔
واضح رہے کہ اگرچہ اس ٹنل کا اعلان سنہ 2005 میں ہوا تھا تاہم بعد میں پروجیکٹ کافی تاخیر سے شروع ہوا۔ جس کمپنی کو اس کا کام ملا تھا وہ خسارے میں چلی گئی اور کام تقریباً دو برس تک بند رہا، جس کے بعد مرکزی حکومت سے اس پروجیکٹ میں کچھ تبدیلیاں کر کے سنہ 2020 میں دوبارہ سے کام شروع کر کے ایم آئی ایل کو اس کا ٹینڈر دیا گیا۔
گڈکری نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جموں و کشمیر میں 25 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے 19 سرنگیں بنائی جا رہی ہیں۔
مرکزی وزیر کاکہنا تھا”اس سرنگ کی تعمیر سے لداخ کے لیے ہر موسم میں رابطہ قائم ہو جائے گا۔ اب زوجیلا پاس کو عبور کرنے میں اوسطاً تین گھنٹے لگتے ہیں، اس سرنگ کی تکمیل کے بعد سفر کا وقت کم ہو کر 20.0 منٹ رہ جائے گا“۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ سفر کے وقت میں کمی کا نتیجہ بالآخر ایندھن کی بچت کا باعث بنے گا۔
گڈکری نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بہتر سڑک رابطے کے ذریعے جموں و کشمیر کی ہمہ جہت ترقی کا مقصد ہے۔
ٹویٹ میں وزیر کاکہنا تھا”زوجیلا پاس کے قریب کا علاقہ انتہائی ناگوار ہے، یہاں ہر سال کئی جان لیوا حادثات رونما ہوتے ہیں۔ زوجیلا ٹنل کی تکمیل کے بعد حادثات کے امکانات صفر ہو جائیں گے۔ یہ سرنگ وادی کشمیر اور لداخ کے درمیان سال بھر رابطہ فراہم کرے گی۔ جو کہ لداخ کی ترقی، سیاحت کے فروغ، مقامی اشیا کی آزادانہ نقل و حرکت اور ہنگامی صورت حال میں ہندوستانی مسلح افواج کی نقل و حرکت کے لیے انتہائی اہم ہوگا۔ہم بہتر سڑک کے ذریعے جموں و کشمیر کی ہمہ جہت ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں وکشمیر کے اسمبلی انتخابات کا وقت نزدیک آ رہا ہے : سید محمد الطاف بخاری

Next Post

سری نگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
تازہ تریں

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت

2025-05-12
بھارت پاک تنازع کی وجہ سے بند32 ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بحال
تازہ تریں

بھارت پاک تنازع کی وجہ سے بند32 ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بحال

2025-05-12
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
تازہ تریں

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
تین فضائیہ افسران برخاست
تازہ تریں

’پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کےلئے تیز رفتار میزائل استعمال کیے‘

2025-05-10
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
تازہ تریں

پاکستان نے بھارت کو نشانہ بنانے کےلئے 300 سے 400 ترک ڈرون استعمال کیے : حکومت

2025-05-09
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
تازہ تریں

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ

2025-05-09
Next Post
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت

سری نگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.