کراچی//
پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ اعزاز چیمہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے خلاف جونیئرز کو موقع دینا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا اچھا اقدام تھا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعزاز چیمہ کا کہنا تھا کہ دورہ زمبابوے کےلیے جو لڑکے منتخب ہوئے ان کےلیے اچھا موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہینز ٹیم پاکستان ٹیم کا بیک اپ اسکواڈ ہوتا ہے، جو یہاں پرفارم کریں گے انہیں پاکستان ٹیم میں جگہ ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سیریز سے ہمیں دو اچھے فاسٹ بولرز ملیں گے، گزشتہ 3 سال سے ان لڑکوں کو دیکھ رہا ہوں۔
نوجوان کھلاڑی روحیل نذیر سے متعلق بات کرتے ہوئے اعزاز چیمہ کا کہنا تھا کہ روحیل کو دوبارہ موقع ملا ہے کہ وہ اپنے آپ کو منوائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اتنا ٹیلنٹ ہے کہ ہر کھلاڑی کے پیچھے ایک کھلاڑی موجود ہے۔
اپنے کیریئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے اعزاز چیمہ نے کہا کہ میں اپنے کیریئر سے مطمعن ہوں۔
ہیڈ کوچ پاکستان شاہینز نے کہا کہ فاسٹ بولرز کو یارکر اور سلو بال پر کام کراؤں گا۔