پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

آزاد کا دعویٰ…صرف دعویٰ

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-04-08
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

نہیں صاحب ہمیں غلام نبی آزاد میں کوئی دلچسپی ہے اور… اور نہ پی ڈی پی سے کوئی انسیت ہے… ہمیں ان دونوں سے کچھ لینا دینا نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ لیکن… لیکن آزاد صاحب نے مفتی سعید مرحوم کے بارے میں کچھ بھی لکھا ہے… اپنی سوانح عمری میں لکھا ہے‘ نہ جانے یہ ہماری حلق سے نیچے کیوں نہیں اترتا ہے… بالکل بھی نہیں اتر تا ہے ۔آزاد صاحب کہتے ہیں ۲۰۰۲میں ان کے پاس ۴۲ ممبران اسمبلی کے حمایتی خطوط تھے… وہ آسانی سے جموں کشمیر کے وزیراعلیٰ بن سکتے تھے… لیکن … لیکن انہیں خیال… جی ہاں انہیں خیال آیا کہ کیوں نہ مفتی صاحب کی پارٹی کو بھی حکومت کا حصہ بنایا جائے …اور انہوں نے ایسا ہی کیا… سخاوت کا مظاہرہ کیا اور… اور اس کے بدلے میں مفتی سعید نے ان کی اس سخاوت کا غلط اور ناجائز فائدہ اٹھایا اور… اور سو فیصد اٹھایا ۔ایک بات جو ہماری سمجھ میں نہیں آ رہی ہے وہ یہ ہے کہ کیا آزاد صاحب کانگریس میں اتنے آزاد تھے ‘ انہیں اتنی آزادی حاصل تھی کہ وہ خود ہی فیصلہ کرتے کہ ۴۲ ممبران اسمبلی کی حمایت ہونے کے باوجود وہ مفتی صاحب کو حکومت میں شامل کرنے کا خیال بھی لاتے ؟نہیں صاحب یہ ممکن نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔آزاد صاحب صحیح نہیں کہہ رہے ہیں کہ… کہ ان کے پاس ۴۲ ممبران اسمبلی کی حمایت تھی … اور انہیں پی ڈی پی کی حمایت درکار نہیں تھی ۔۲۰۰۲ کے اسمبلی الیکشن میں این سی کو ۲۸‘ کانگریس کو ۲۰ جبکہ پی ڈی پی کو ۱۶ نشستیں ملی تھیں… وہ ۲۲؍اممبران کون تھے جن کی آزاد کو حمایت حاصل تھی … ظاہر ہے وہ این سی میں سے نہیں تھے… پھر وہ ۲۲ کون تھے …؟ان انتخابات میں ۱۳؍آزاد امیدوروں نے بھی الیکشن جیتا تھا … کیا وہ تھے…اگر وہ سب کے سب تھے تو بھی مزید ۹ کی ضرورت تھی … وہ ۹ کون تھے…۴ پنتھرس پارٹی کے؟پھر بھی مزید ۵ کی ضرورت تھی… اور اگر دوسری چھوٹی چھوٹی جماعتوں کی حمایت حاصل بھی ہو تی تو بھی آزاد صاحب کو ایک مستحکم حکومت کیلئے پی ڈی پی یا این سی کی ضرورت تھی… یہ بات کانگریس ہائی کمانڈ کی سمجھ میں آگئی تھی… سو انہوں نے فیصلہ مفتی کے حق میں کیا… یہ کانگریس کی ہائی کمانڈ کا فیصلہ تھا… آزاد صاحب کا نہیں… بالکل بھی نہیں … یہ ان کا فیصلہ ہو بھی نہیں سکتا تھا… اس لئے ان جناب کا یہ کہنا کہ ان کی ’سخاوت‘کا مرحوم مفتی نے غلط فائد اٹھا یا … یقینا صحیح نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جمہوریت نہیں بلکہ پریوار واد خطرے میں ہے:شاہ

Next Post

آزاد کے سیاسی چوکے اور چھکے

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

آزاد کے سیاسی چوکے اور چھکے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.