سرینگر//
جموںکشمیر میں کووڈ کے یومیہ کیسوں میں لگاتار بڑھ رہے ہیں جس وجہ سے ہسپتالوں ، سیاحتی مقامات پر ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کرانے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ محکمہ صحت نے وبائی امراض کو جانچنے کیلئے مارک ڈرل کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق پچھلے ایک ہفتے سے جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسز میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔
جموں وکشمیر انتظامیہ نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر سبھی اضلاع میں طبی عملے کو متحرک رہنے اور ہسپتالوں میں کووڈ وارڈ قائم کرنے کے احکامات جاری کئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ محکمہ صحت نے وبائی امراض کو جانچنے کے لئے مارک ڈرل کرنے کا فیصلہ کیا۔آفیسران کو جانچ میں اضافہ کرنے اور تمام طبی مراکز پر فلو کلیکنک قائم کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ۔
ذرائع نے بتایا کہ سیاحتی سیزن اس وقت جوبن ہے جس کے پیش نظر سیاحتی مقامات پر بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کی خاطر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں سے یومیہ بیس ہزار سے زائد سیاح وارد کشمیر ہو رہے ہیں جس کے پیش نظر ٹیسٹنگ میں بھی اضافہ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق جموں وکشمیر انتظامیہ نے محکمہ صحت کو ہدایت دی ہے کہ وائرس کے پھیلاو کوروکنے کی خاطر ٹیسٹنگ میں اضافہ کیا جائے تاکہ وائرس کے پھیلاو کو روکا جا سکے ۔
دریں اثنا پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے۵۸مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں۲۳کاجموں اور۳۵صوبہ کشمیر سے ہے۔اس طرح اَب تک مثبت معاملات کی کل تعداد۴لاکھ۷۹ہزار۹۳۷تک پہنچ گئی ہے ۔
ایک بیان کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع سرینگر میں۱۴‘ ضلع بارہمولہ میں ۲‘ضلع بڈگام میں۷‘ضلع پلوامہ میں۳‘ضلع بانڈی پورہ میں۲‘ضلع کولگام میں۶؍اور ضلع شوپیان میں ایکمعاملہ درج ہوا ۔اننت ناگ ،گاندربل اورکپواڑہ ضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
اِسی طرح جموں میں ۱۲، ضلع اودھمپور ‘راجوری‘ضلع ڈوڈہ ‘ضلع کٹھوعہ میں‘ضلع پونچھ میں ایک ایک مثبت کیس درج ہوا۔ ضلع سانبہ میں۴ ضلع رام بن میں۲نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔رِیاسی اور کشتواڑاضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔