کراچی//
پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ کو میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے اعزازی لائف ممبر مقرر کردیا۔
سابق آل راؤنڈر کو ان کے شاندار کیریئر کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ محمد حفیظ ایم سی سی لائف ممبر بننے والے 25ویں پاکستانی ہیں۔
پاکستان کے 23 سابق کرکٹرز اور دو نان پلیئنگ شخصیات ایم سی سی اعزازی لائف ممبر ہیں۔
ان نان پلیئنگ شخصیات میں عارف عباسی اور احسان مانی شامل ہیں جنہیں یہ اعزازات بالترتیب 1991 اور 2003 میں ملے تھے۔
آخری مرتبہ ایم سی سی لائف ممبر بننے کا اعزاز انضمام الحق کے پاس ہے جنہیں 2019 میں یہ اعزاز دیا گیا تھا۔