سرینگر//
جموں کشمیر حج کمیٹی نے ہفتہ کے روز عارضی طور پر منتخب عازمین حج سے کہا کہ وہ۷؍اپریل۲۰۲۳تک۸۱ہار۸۰۰روپے پیشگی میں جمع کرائیں۔
ایک نوٹیفکیشن میں، اس نے کہا کہ ادائیگی یا تو حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر آن لائن کی جا سکتی ہے، یا ایس بی آئی یا یو بی آئی کے اپنے کھاتوں میں آف لائن کی جا سکتی ہے۔
کشمیر کے عازمین سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اصل پاسپورٹ کے ساتھ پے ان سلپ کی ہارڈ کاپیاں ۱۰؍ اپریل تک یا اس سے پہلے حج ہاؤس بمنہ سرینگر میں جمع کرائیں۔
جموں کے عازمین یہ دستاویزات۸؍اپریل تک یا اس سے پہلے اپنے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے دفاتر میں جمع کرا سکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے’’اس کے علاوہ، تمام منتخب عازمین حج کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر دستیاب پروفارما کے مطابق میڈیکل اسکریننگ اور فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں اور اسے پاسپورٹ کے ساتھ جمع کرائیں‘‘۔