بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ہماری کوششیں ایک مضبوط حکومت بنانے کیلئے جاری رہنی چاہئیں:آزاد

’ہم جنگجوئیت کیخلاف ہیں لیکن عام شہریوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہونی چاہئے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-21
in اہم ترین
A A
وادی میں جنگجوئیت نہ ہونے کے برابر ہے‘ترقیاتی سرگرمیوں سے اس کا فائدہ اٹھا جائے:آزاد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

سرینگر//
جموںکشمیر پروگریسیو آزاد پارٹی(ڈی پی اے پی) کے بانی چیئرمین ‘غلام نبی آزاد نے پیر کے روز کہاکہ ملی ٹینٹوں کے خلاف سخت کارروائی ناگزیر ہے لیکن جن کا ملی ٹینسی کے ساتھ دور دور کا واسط نہیں ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جانی چاہئے ۔
آزاد نے مزید بتایا کہ ہم سب ملی ٹینسی کے خلاف ہیں لیکن اپنے دور میں ایک توازن برقرار رکھا اور جو بھی فرضی تصادم میں ملوث پائے گئے وہ آج بھی سینٹرل جیل میں سڑ رہے ہیں۔
ان باتوں کا اظہار آزاد نے اننت ناگ میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہاکہ پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں سے درخواست ہے کہ ملی ٹینٹوں کے ساتھ جو بھی کرنا ہے کر سکتے ہیں لیکن عام شہریوں کو کوئی تکلیف نہیں پہنچنی چاہئے ۔ان کے مطابق ’’جب میں وزیرا علی تھا لالچوک میں ریڈی چلانے والے تین مزدوروں کو انعام اور پرموشن کے نام ایک فرضی تصادم کے دوران مار گرایا گیا‘‘ ۔
آزاد نے بتایاکہ بطور وزیرا علیٰ تینوں مزدوروں کی قبرکشائی کی گئی اورتحقیقاتی کے دوران معلوم ہوا ہے کہ تینوں بے گناہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ فرضی تصادم میں ملوث اہلکار پچھلے ۱۵برسوں سے سینٹرل جیل میں سڑ رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کوا نصاف کا راستہ فراہم کیا جانا چاہئے ، کسی بھی نوجوان کو شک کی نگاہ سے دیکھنا جائز نہیں ۔
آزاد کے مطابق کسی بھی نوجوان پر شک کریں گے اور بعد ازاں اُس پر پی ایس اے لگائے گئے وہ صحیح نہیں۔
ڈی پی اے پی کے چیئر مین نے کہاکہ ہم سب ملی ٹینسی کے خلاف ہیں لیکن بطور وزیرا علیٰ اپنے دور میں توازن کو برقرار رکھا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ اپنے دور میں شریف لوگوں کے ساتھ کوئی بد تمیزی نہیں کی بلکہ انہیں انصاف فراہم کیا ۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور منقسم رہنے سے جموں و کشمیر میں مضبوط حکومت کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا’’ہماری کوششیں ایک مضبوط حکومت بنانے کیلئے جاری رہنی چاہئیں۔جموں کشمیر میں بے روزگاری کا ایک بڑا چیلنج ہے‘‘۔
ڈی پی اے پی کے چیئر مین نے حکومت پر زور دیا کہ جو نوجوان عسکریت پسندی کے سنگین مقدمات میں ملوث نہیں ہیں انہیں رمضان کے مقدس مہینے سے پہلے رہا کیا جائے‘‘۔
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے لیے الگ سے مضبوط قانون ہونا چاہیے اور جو لوگ بے قصور پائے جاتے ہیں ان کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت مقدمہ درج نہیں کیا جانا چاہیے۔
ڈی پی اے پی کے چیئر مین نے کہا کہ وہ مذہبی رہنما جن کا عسکریت پسندی سے کوئی تعلق نہیں اور وہ ٹھوس وجوہات کی بناء پر جیلوں میں بند ہیں ایسے معاملات عام آدمی کے ذہنوں میں شکوک و شبہات پیدا کرتے ہیں۔
آزاد نے کہا ’’کسی شخص کو کسی شک کی بنیاد پر جیل بھیجنا ریاست کے لیے کبھی بھی اچھا اشارہ نہیں ہوگا، نہ ہی یہ بہتر دنوں کی راہ ہموار کرے گا اور نہ ہی یہ جمہوریت اور امن کے مفاد میںہے۔‘‘
ڈی پی اے پی کے چیئر مین نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کچھ اچھے اقدامات کیے ہیں اور وہ بڑی حد تک عسکریت پسندی پر قابو پانے میں کامیاب رہی ہے۔ان کاکہنا تھا’’ہڑتالیں نہیں دیکھی جا رہی ہیں اور پتھراؤ میں کمی آئی ہے۔ لیکن اس دوران ایک مذہبی شخص جس کا عسکریت پسندی سے کوئی تعلق نہیں اسے جیل بھیجا جا رہا ہے، جس سے لوگوں میں شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ حکام بعض اوقات ایسے اقدامات کر رہے ہیں جو ان کے اچھے کام کو بھی کمزور کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل

Next Post

پلوامہ:لشکر طیبہ کے جنگجوکے گھر پر ایس آئی یو کا چھاپہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post
پلوامہ :لشکر طیبہ کے جنگجوکے گھر پر ایس آئی یو کا چھاپہ

پلوامہ:لشکر طیبہ کے جنگجوکے گھر پر ایس آئی یو کا چھاپہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.