منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کرن پٹیل کی گرفتاری سے پہلے ہی اس کی ’ٹیم‘ کے تین ساتھی فرار ہو گئے

جعل ساز نے زیڈ پلس سکیورٹی کور‘ بلٹ پروف مہندرا اسکارپیو ‘ فائیو اسٹار ہوٹل میں سرکاری رہائش حاصل کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-18
in اہم ترین
A A
کرن بھائی پٹیل:خود کو پی ایم او کا افسر ظاہر کرنے والا جعلساز عدالتی تحویل میں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

سرینگر//
گجرات سے تعلق رکھنے والے کرن بھائی پٹیل کی قیادت میں ایک ’آفیشل ٹیم‘کا حصہ بننے والے تین اور لوگ سرینگر میں اس ماہ کے اوائل میں پولیس کی جانب سے ’پی ایم او کے سینئر اہلکار‘ کو گرفتار کرنے سے پہلے کشمیر سے فرار ہو سکتے ہیں۔
جعل ساز نے زیڈ پلس سکیورٹی کور، ایک بلٹ پروف مہندرا اسکارپیو ‘ فائیو اسٹار ہوٹل میں سرکاری رہائش، اور بہت کچھ حاصل کرکے جموں و کشمیر انتظامیہ اور سکیورٹی ڈھانچے کودھوکے میں رکھا تھا۔
پٹیل، جو وزیر اعظم کے دفتر میں حکمت عملی اور مہمات کے لیے ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر کا روپ دھار رہے تھے، کو ۲ مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا، لیکن پولیس نے ان کی گرفتاری کو خفیہ رکھا۔ جمعرات کو اس کی گرفتاری کی تفصیلات اس وقت سامنے آئیں جب ایک مجسٹریٹ نے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گجرات سے امیت ہتیش پانڈیا اور جے سیتاپارہ اور راجستھان سے ترلوک سنگھ بھی پٹیل کے ساتھ سری نگر کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں وزیر اعظم کے دفتر کی ایک ٹیم کا روپ اختیار کرکے ٹھہرے ہوئے تھے۔
سیاسی سازش کا الزام لگاتے ہوئے پٹیل کے وکیل ایڈوکیٹ ریحان گوہر نے کہا کہ ان کے ساتھ دو اور لوگوں کو پولیس نے رہا کر دیا ہے۔
گوہر نے کہا’’میرے مؤکل نے مجھے بتایا کہ اس کے ساتھ گجرات کے دو اور لوگ بھی تھے۔ پولیس نے دفعہ۱۶۴ کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان بھی ریکارڈ کرایا ہے۔ دونوں کو پولیس نے رہا کر دیا‘‘۔
’پی ایم او کی ٹیم‘ گزشتہ سال اکتوبر سے کشمیر کا دورہ کر رہی ہے۔ جموں و کشمیر سی آئی ڈی کی خفیہ اطلاع پر ۲ مارچ کو پٹیل کو گرفتار کرنے سے چند گھنٹے قبل، اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹیل اس وقت شک کے دائرے میں آئے جب انہوں نے ایک سینئر اہلکار کو بڈگام ضلع کے سرکاری دورے پر اپنے ساتھ جانے کو کہا۔ ذرائع کے مطابق افسر نے سی آئی ڈی کے ایک اعلیٰ افسر سے رابطہ کیا۔ انٹیلی جنس افسران کی بعد ازاں تفتیش نے جعلساز کو بے نقاب کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک آئی اے ایس افسر جو جنوبی کشمیر میں ضلع مجسٹریٹ ہے نے ابتدائی طور پر پولیس کے سیکورٹی ونگ کو ’’سینئر پی ایم او آفیسر‘‘ کے دورے کے بارے میں مطلع کیا تھا۔
آخر کار اسے سکیورٹی ونگ نے زیڈ پلس سکیورٹی فراہم کی، اور اکتوبر سے اب تک وہ چار دوروں کے دوران جہاں بھی گئے مقامی پولیس بھی ’وی آئی پی‘کے ساتھ تھی۔
جعل ساز، کرن بھائی پٹیل نے حکام کے ساتھ سلسلہ وار میٹنگیں بھی کیں اور لائن آف کنٹرول کے قریب اگلے علاقوں کا دورہ بھی کیا، اور اوڑی سیکٹر میں کمان پوسٹ پر فوج کی تنصیب پر اپنی تصاویر پوسٹ کیں۔
پٹیل ٹویٹر پر بھی تصدیق شدہ ہیں اور بی جے پی گجرات کے جنرل سکریٹری پردیپ سنگھ واگھیلا سمیت ایک ہزار سے زیادہ فالوورز ہیں۔انہوں نے نیم فوجی محافظوں سے گھرے کشمیر میں اپنے ’سرکاری دوروں‘ کی کئی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں، جن میں سے آخری۲ مارچ کو تھی۔
اس جعلسازنے وادی کا پہلا دورہ گزشتہ سال۲۷؍ اکتوبر کو کیا تھا۔ وہ اپنی فیملی کے ساتھ آیا تھا۔ بعد کے دوروں میں’پی ایم او ٹیم‘ کے دیگر ارکان بھی ان کے ساتھ شامل ہوئے۔
کرن پٹیل نے اپنے دورہ کشمیر کی کئی تصاویر شیئر کیں۔ اس کے متعدد مقامات پر سفر کرتے ہوئے نیم فوجی دستوں اور پولیس کی طرف سے اسکارٹ کیے گئے ویڈیوز موجود ہیں۔ وہ نیم فوجی گارڈز کے ساتھ بڈگام کے دودھ پتھری میں برف سے چہل قدمی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ وہ سری نگر کے گھنٹہ گھر لالچوک کے سامنے تصویر کے لیے پوز دیتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹیل نے گجرات سے زیادہ سیاحوں کو لانے کے طریقوں اور دودھ پتھری کو ایک اہم سیاحتی مقام بنانے کے بارے میں بات کرنے کے لئے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگیں بھی کیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر دو پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ایک سینئر افسر نے کہا کہ یہ ایک بڑی تشویش کی بات ہے کہ ایک آئی اے ایس افسر نے ایک جعلساز کو پی ایم او کے اہلکار کے طور پر متعارف کرایا، اور پولیس کے سیکورٹی ونگ اور دیگر عہدیداروں کو اتنے لمبے عرصے تک سرکاری پروٹوکول اور زیڈ پلس سیکورٹی کور کے ساتھ پابند کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ گجرات پولیس کی ایک ٹیم بھی تحقیقات میں شامل ہوئی ہے اور پٹیل سے پوچھ گچھ کی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوارہ میں یو پی اے پی کے تحت شہری کی جائیداد ضبط

Next Post

ڈوڈہ میں جے سی بی چناب میں جا گرا، آپریٹر لاپتہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post
چناب میں ٹرک ڈرائیور کی تلاش پیرا کمانڈوز کی خدمات حاصل

ڈوڈہ میں جے سی بی چناب میں جا گرا، آپریٹر لاپتہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.