منگل, مارچ 28, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کی یوکرین کو اینٹی ڈرون سسٹمز کی فروخت کیلئے ایکسپورٹ لائسنس کی منظوری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-17
in عالمی خبریں
A A
ترکیہ میں سفیرعن قریب ذمہ داریاں سنبھالے گا ،حماس بڑی رکاوٹ ہے: اسرائیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

9 ارب ڈالر کا نقصان

وزیر دفاع کی برطرفی: احتجاجی مظاہرین کی اسرائیلی وزیر اعظم کی رہائش گاہ جانے کی کوشش

تل ابیب//
اسرائیل نے یوکرین کو اینٹی ڈرون جیمنگ سسٹمز کی فروخت کیلئے ایکسپورٹ لائسنس کی منظوری دے دی ہے۔
روس کی طرف سے یوکرین پر جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیل نے اینٹی ڈرون سسٹمز یوکرین کو فروخت کرنے کیلئے ایکسپورٹ لائسنس کی منظوری دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اب تک اسرائیل یوکرین کی عکسری معاونت نہ کرنے میں محتاط تھا کیونکہ اسے خدشہ تھا کہ اس طرح روس کے ساتھ اس کے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں اور شام میں اسرائیلی مفادات کو زک پہنچے گی۔
روس نے جب سے ایرانی ساختہ ڈرون استعمال کیے ہیں تب سے یوکرینی حکومت اسرائیلی عسکری تعاون کیلئے دباؤ ڈال رہی تھی۔
اینٹی ڈرون سسٹم کے ایکسپورٹ لائسنس کی منظوری وزیر دفاع یواف گیلنٹ اور وزیر خارجہ ایلائی کوہن نے فروری کے وسط میں دی تھی۔
وزیر خارجہ کوہن نے 15 فروری کو دورہ کیف میں یوکرینی صدر زیلنسکی کو اس متعلق بتا دیا تھا۔
اینٹی ڈرون سسٹمز بنانے والی دو اسرائیلی کمپنیوں ایلبت اور رافیل کیلئے ایکسپورٹ لائسنس منظور کیے گئے ہیں۔
یوکرینی عہدیدار نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ہماری وزارت دفاع کے ایک وفد نے حال ہی میں اینٹی ڈرون سسٹمز کو سمجھنے کیلئے اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔
اسرائیل کی طرف سے یوکرین کو دیے جانے والے ڈرونز میں الیکٹرانک وارفیئر سسٹم نصب ہے جو دیگر ڈرونز کو جام کرتا ہے اور وہ کنٹرول کھونے کے بعد گر جاتے ہیں۔
ان سسٹمز کی رینج 25 میل تک ہے اور انہیں اہم پاور پلانٹس اور دیگر اہم سائٹس پر نصب کیا جاسکتا ہے تاکہ ڈرون حملہ نہ کرسکے۔
اسرائیلی عہدیدارن کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ لائسنس کی منظوری روس یوکرین جنگ سے متعلق ہماری پالیسی میں تبدیلی کی عکاس نہیں کیونکہ اینٹی ڈرونز سسٹم صرف دفاعی معاملات میں استعمال کیے جاسکتے ہیں، ان سے فائرنگ نہیں ہوسکتی۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنوبی انگلینڈ کے 400 سال پرانے ہوٹل میں آگ لگ گئی

Next Post

نیوزی لینڈ میں 7.1شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شام میں 40 گھنٹے کی کارروائی کے بعد پورے خاندان کو بچا لیا گیا
عالمی خبریں

9 ارب ڈالر کا نقصان

2023-03-28
ترکیہ میں سفیرعن قریب ذمہ داریاں سنبھالے گا ،حماس بڑی رکاوٹ ہے: اسرائیل
عالمی خبریں

وزیر دفاع کی برطرفی: احتجاجی مظاہرین کی اسرائیلی وزیر اعظم کی رہائش گاہ جانے کی کوشش

2023-03-28
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

اسرائیل میں جاری سیاسی بحران پر امریکا کا شدید اظہار تشویش

2023-03-28
نیٹو میں شمولیت پر روس کی فن لینڈ اور سویڈن کو دھمکی
عالمی خبریں

نیٹو اور یورپی یونین نے روس کے بیلاروس کیساتھ جوہری ہتھیار رکھنے کے معاہدے کو خطرناک قرار دیدیا

2023-03-28
سعودی عرب اور ایران میں سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ
عالمی خبریں

ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا ماہِ رمضان میں ہی ملاقات پر اتفاق

2023-03-28
ولادی میر پوتین ایک جنگی مجرم ہے: امریکی صدر
عالمی خبریں

ایران کے ساتھ تنازع نہیں چاہتے: جو بائیڈن

2023-03-26
سعودی عرب۔ امریکی ثالثی سے سوڈانی فوج اور سیاسی قوتوں میں مذاکرات
عالمی خبریں

امریکہ، سعودی عرب کی پہلی کاؤنٹر ڈرون مشق مکمل

2023-03-26
ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ورکروں کا سرینگر میں احتجاج
عالمی خبریں

فرانس میں احتجاج

2023-03-26
Next Post
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

نیوزی لینڈ میں 7.1شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.