پیر, مارچ 27, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی، پلے کارڈ لہرانے پر سخت انتباہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-16
in قومی خبریں
A A
کشمیر پر لوک سبھا میں اپوزیشن اور بھاجپا میں بحث و تکرار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

میرے خلاف کارروائی اپوزیشن کے ہاتھ میں بڑا ہتھیار: راہل گاندھی

سیسودیا کی ضمانت کی عرضی کی سماعت 5اپریل تک ملتوی

نئی دہلی//پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کے تیسرے دن بدھ کو لوک سبھا میں حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان شدید الزام تراشی ہوئی، جس کی وجہ سے کوئی کام نہیں ہوسکا۔ پارلیمنٹ میں مسلسل تیسرے روز بھی ایوان کی کارروائی معطل رہی۔
ایک بار کے التوا کے بعد جیسے ہی لوک سبھا کی کارروائی دو بجے دوبارہ شروع ہوئی، اپوزیشن کے ارکان پلے کارڈ اٹھائے ایوان کے بیچ میں آگئے اور نعرے بازی کی۔ حکمراں جماعت نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف بھی نعرے بازی شروع کردی جس کی وجہ سے ایوان میں کافی ہنگامہ ہوا۔
پریزائیڈنگ آفیسر بھرتوہری مہتاب نے مشتعل ارکان کو خبردار کیا کہ وہ پلے کارڈ نہ لہرائیں۔ انہوں نے کہا کہ پلے کارڈز لے کر ایوان میں آنا خلاف ضابطہ ہے ۔ انہوں نے پلے کارڈز لانے پر سخت اعتراض کیا۔ اس سے قبل اسپیکر اوم برلا نے بھی کئی بار ممبران کو پلے کارڈ لانے اور بار بار ممبران کو ایسا نہ کرنے کی تلقین کی ہے ۔
ہنگامہ آرائی کے درمیان پریزائیڈنگ آفیسر نے ضروری کاغذات ایوان کی میز پر رکھے اور رول 377 کے تحت ایوان کی کارروائی شروع کی۔ اس دوران ایوان میں ہنگامہ آرائی بڑھ گئی، پریزائیڈنگ آفیسر نے اراکین سے کہا کہ میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ پارلیمنٹ کام کرنے کے لیے ہے اور یہاں کام کرنا ضروری ہے ۔ میں عرض کرتا ہوں کہ ایوان کو چلانا صرف پریذائیڈنگ آفیسر کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ ایوان کو چلانا تمام ممبران کی ذمہ داری ہے اور ہمیں اس پر عمل کرنا چاہیے ۔
انہوں نے ارکان سے سخت لہجے میں کہا کہ وہ ایوان میں کاغذ لا سکتے ہیں لیکن پلے کارڈ لانا خلاف ضابطہ ہے اور ایوان میں اس کی اجازت نہیں ہے ۔
اس دوران پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ پلے کارڈ ایوان میں نہیں لائے جا سکتے ۔ دنیا کو پیغام جا رہا ہے کہ مسٹر گاندھی نے اسپیکر کے خلاف بول کر ایوان کی توہین کی ہے ۔ یہ بینچ اور ادارے کی توہین ہے ۔ جھوٹے الزامات لگا کر ملک کو بدنام کر رہے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پرانی پنشن اسکیم کو نافذ نہیں کیا جاسکتا: پوار

Next Post

سول سروسیز کی اصل بنیاد گڈ گورننس ہے : لوک سبھا اسپیکر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پاک چین کو ایک ہونے سے روکنے کی پالیسی پر کام کرنے کی ضرورت تھی:راہل
قومی خبریں

میرے خلاف کارروائی اپوزیشن کے ہاتھ میں بڑا ہتھیار: راہل گاندھی

2023-03-26
کورونا کیسز میں اضافہ تشویش کی بات نہیں: سسودیا
قومی خبریں

سیسودیا کی ضمانت کی عرضی کی سماعت 5اپریل تک ملتوی

2023-03-26
برکس ممالک دنیا کی 70 فیصد آبادی کو ٹیکہ لگانے کے ہدف پر کام کر رہا ہے: وزیر صحت
قومی خبریں

ہندوستان ٹی بی کے خاتمے میں دنیا کی قیاست کرنے کے لیے تیار : منڈاویہ

2023-03-26
جی20 وزیر خزانہ کی میٹنگ:کئی ترقی پذیر ممالک کی قرض کی صورتحال سنگین: سیتا رمن
قومی خبریں

سیتا رمن نے سرکاری بینکوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

2023-03-26
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی
قومی خبریں

کھڑگے کے گڑھ میں میئر کے انتخاب میں جیتنا بی جے پی کی اقتدار میں واپسی کی علامت: مودی

2023-03-26
اڈانی گروپ کی رپورٹ پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ جاری
قومی خبریں

لوک سبھا میں ہنگامہ آرائی کے درمیان فنانس بل 2023 منظور

2023-03-25
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

صدر جمہوریہ صدر مرمو کو پانچ ممالک کے سفیروں/ہائی کمشنروں نے اسناد پیش کیں

2023-03-25
مہنگائی لوگوں کی محنت کی کمائی کو متاثر کر رہی ہے: پرینکا
قومی خبریں

راہل کی آواز کوکو ئی دبا نہیں سکتا:پرینکا

2023-03-25
Next Post
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر

سول سروسیز کی اصل بنیاد گڈ گورننس ہے : لوک سبھا اسپیکر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.